غزل
عبدالدیان اسدؔ
جمعہ، 15 مئی 2026
👁 10
❤️ 2
بر سرِ عدل منافق تہیں دستک ہے نا
در پہ پھر شاہ کے دیں گے لعیں دستک ہے نا
ساعتیں ساتھ گزاری ہوئی تیرے دل پر
رات بھر خواب میں دیتی رہیں دستک ہے نا
اک نئی چوٹ سے ہوتی ہے ملاقات جہاں
پھر بھی دیتا ہے مقدر وہیں دستک ہے نا
دل جلانے کے لئے اہلِ وفاؤں کا صنم
ہے صدا تیری کہیں اور کہیں دستک ہے نا
اب کہ آنکھوں سے اتر جاتے ہیں سیدھا دل میں
دل کے دروازے پہ دیتے نہیں دستک ہے نا
لوٹ کر آتے ہیں دہلیزِ محبت پہ جنوں
تم کو معلوم تھا دیں گے یہیں دستک ہے نا
نام لیتے ہیں خیالوں میں جہاں جس کا اسد
کہہ کے دیتے ہیں دوانے ہُویں دستک ہے نا
📖 خلاصہ
یہ علامتی، فکری اور داخلی کشمکش سے بھرپور غزل عبدالدیان اسد کے منفرد اسلوب اور تخلیقی اظہار کی نمایاں مثال ہے۔ شاعر نے “دستک” کو ایک مرکزی استعارہ بنا کر احساس، یاد، محبت، ضمیر اور تقدیر کی مختلف کیفی…
#Abdul Dayan Asad
#عبدالدیان اسد
#Urdu Ghazal
#Symbolic Urdu Poetry
#Deep Urdu Shayari
#Emotional Urdu Poetry
#دستک شاعری
#Philosophical Urdu Poetry
#Urdu Adab
#Modern Urdu Ghazal
#Love and Memory Poetry
#Inner Conflict Poetry Urdu
#Heart Touching Urdu Poetry
#Urdu Literature
#Contemporary Urdu Poet
عبدالدیان اسدؔ کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں
جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں
زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے
چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے
...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج
بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج
احباب رشتے دار ہیں ہ...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی
جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی
دے کے آواز زمانے کو جو خام...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!