دوہا
علیم طاہرؔ
ہفتہ، 16 مئی 2026
👁 117
❤️ 3
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
کیسے در کو پار کروں دل ہے بے قابو
تجھے پرایا کر گئی ناں دنیا کی یہ ریت
میا تیری ہمت ہے ہار میں ہوگی جیت
مہکے تری دعاؤں کا روشن ہر پہلو
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
سجا دیا ہے تو نے ہی دلہن سا جیون
جیون بھر دونوں من سے ٹوٹے نہ بندھن
میا تیری آنکھوں میں مت لانا جگنو
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
بہنا اتنا سسکے کیوں صبر کا دامن تھام
بھیا تیری آنکھوں میں اتری ہے کیوں شام
مہکے پھول دعاؤں کے پھیلی ہے خوشبو
بابا تیری آنکھوں سے بہتے ہیں آنسو
📖 خلاصہ
یہ رخصتی کے جذبات سے لبریز دوہا علیم طاہر خاندانی رشتوں کے ٹوٹنے اور نئے سفر کے آغاز کے درمیان پیدا ہونے والے درد اور محبت کو نہایت حساس انداز میں پیش کرتا ہے۔ شاعر نے باپ، بھائی اور بہن کے آنسوؤں کے …
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Rukhsati Poetry
#Urdu Bidaai Shayari
#Emotional Family Poetry
#Father Daughter Poetry Urdu
#Brother Sister Poetry Urdu
#Wedding Emotional Poetry
#اردو رخصتی شاعری
#Sad Urdu Poetry
#Dua Poetry Urdu
#Family Bond Poetry
#Heart Touching Urdu Poetry
#Cultural Urdu Poetry
#Traditio
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
__________
سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر
---
فہرستِ مضامین:
1. پیش لفظ
2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت)
3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!