غزل
علیم طاہرؔ
اتوار، 17 مئی 2026
👁 60
❤️ 3
یہ اشک بہتے ہیں، بہنے دو، اور بہہ جائیں
ستم ہزار کرو ہنس کے ہم تو سہہ جائیں
مہیا آج ہوئے ہو جو بعد مدت کے
ملا ہے موقع تو ہم دل کی بات کہہ جائیں
محبتوں میں تقابل سے باز آؤ تم
ہمارے خواب گھروندے نہ پل میں ڈھہ جائیں
دباؤ ان پر ذرا سا بھی ہم نہ ڈالیں گے
وہ تنہا رہتے ہیں، مرضی ہے ان کی رہ جائیں
ندی چڑھی ہے ابھی، احتیاط لازم ہے
بہاؤ تیز ہے، سنبھلو کہیں نہ بہہ جائیں
یہ نرم مخملی بستر بدن سے دور رکھو
تمہارے خواب کہیں نیند میں نہ رہ جائیں
ہم ایسے خواب نہیں چاہتے کبھی طاہر
جو خواب سارے کنارے پہ آ کے بہہ جائیں
📖 خلاصہ
یہ نرم احساسات، محبت اور زندگی کے تجربات سے بھرپور غزل علیم طاہر کی حساس طبیعت اور فکری پختگی کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے محبت، جدائی، صبر اور انسانی جذبات کو نہایت سادہ مگر اثر انگیز انداز میں پیش ک…
#خواب
#اشک
#مخملی بستر
#دباؤ
#بہاؤ
#تیز
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Urdu Ghazal
#Emotional Urdu Poetry
#Love Poetry Urdu
#Sad Urdu Shayari
#اردو غزل
#Deep Urdu Poetry
#Romantic Urdu Shayari
#Urdu Adab
#Heart Touching Poetry
#Dreams Poetry Urdu
#Modern Urdu Ghazal
#Literary Urdu Poetry
#Urdu Literatur
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
__________
سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر
---
فہرستِ مضامین:
1. پیش لفظ
2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت)
3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!