غزل
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 48
❤️ 2
ہر طرف ہے پھسلتا ہوا راستہ
لو چلا میں بدلتا ہوا راستہ
عشق میں تیری جانب اٹھا کر نظر
چن لیا میں نے جلتا ہوا راستہ
میری نس نس کے اندر اترنے لگا
خوشبوؤں کو اگلتا ہوا راستہ
میرے نزدیک تیرا سراپا ہے یوں
الجھنوں میں نکلتا ہوا راستہ
آج برسات میں تیری یادوں کے سنگ
مستیوں میں مچلتا ہوا راستہ
روبرو ہم ہیں کشتی میں بیٹھے ہوئے
پانیوں پر اچھلتا ہوا راستہ
تیرے جانے کے غم میں ہیں سنسان سا
آج بھی ہاتھ ملتا ہوا راستہ
پیچھے رہ جاؤ گے ساتھ میرے چلو
سب سے کہتا ہے چلتا ہوا راستہ
آج پگڈنڈی ہے، روڈ بن جائے گا
گاؤں گاؤں یہ پلتا ہوا راستہ
جیسے منزل سے آگے نکل ہی گیا
سوچ میں تیری ڈھلتا ہوا راستہ
نور طاہر چمک سچ کے رستے پہ ہے
دشمنوں کو ہے کھلتا ہوا راستہ
📖 خلاصہ
یہ خوبصورت اور علامتی انداز کی غزل علیم طاہر کی فکری وسعت، تخیّل اور جذبۂ عشق کا حسین اظہار ہے۔ شاعر نے “راستہ” کو مرکزی استعارہ بنا کر محبت، زندگی، یاد، جدوجہد اور سچائی کے مختلف پہلوؤں کو نہایت دلکش…
#پھسلتا ہوا راستہ
#جدید ترین لہجہ
#راستہ
#اگلتا ہوا راستہ
#پس منظر: یہ خوبصورت اور علامتی انداز کی غزل علیم طاہر کی فکری وسعت
#تخیّل اور جذبۂ عشق کا حسین اظہار ہے۔ شاعر نے “راستہ” کو مرکزی استعارہ بنا کر محبت
#زندگی
#یاد
#جدوجہد اور سچائی کے مختلف پہلوؤں کو نہایت دلکش انداز میں پیش کیا ہے۔ غزل میں
✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد
دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس
مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر
کردار:
بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ)
سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ
تحریر (رائٹر) : علیم طاہر
کردار:
رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!