اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
منتظم عاصیؔ پیر، 20 اپریل 2026
👁 6 ❤️ 0
بر وقتِ موت آخری پیغام لکھ دیا
بر وقتِ موت آخری پیغام لکھ دیا
میں نے تمام ظلم کو انعام لکھ دیا
فرقت، وصال، درد، انا، اشک، زخم کو
”ترتیب دے کے میں نے ترا نام لکھ دیا“
مجذوبیت کی اوڑھ کے چادر شبِ فراق
خود عشقِ لا شُعُور کا انجام لکھ دیا
دیوانگی کی حد سے گزرنے کے بعد بھی
خود میں نے اپنے آپ کو ناکام لکھ دیا
بس اس لئے ملا مجھے گستاخ کا لقب
لکھنا تھا صبحِ گاہ جسے شام لکھ دیا
لب، گال، زلف، آنکھ کی تعریف کیا لکھوں
جب صاحبِ علوم نے گلفام لکھ دیا
قرطاسِ زیست پر مجھے لکھنا تھا ایک لفظ
خامہ اٹھا کے مذہبِ اسلام لکھ دیا
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن