اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
حمد
علیم طاہر اتوار، 17 مئی 2026
👁 165 ❤️ 2
لمحہ لمحہ سے باخبر، تو ہے
میرے اللہ معتبر ، تو ہے
چار سو اک تری حکومت ہے
تو ہی منظر ہے، ہر نظر، تو ہے
یونہی نیرنگیاں نہیں جگ میں
سارے جلوؤں میں، جلوہ گر، تو ہے
تو ہی اول ہے، تو ہی آخر ہے
ہر بلندی سے فوق تر، تو ہے
جو بھی ہوں میں تری بدولت ہوں
تو ہی پرواز، اور پر، تو ہے
خوف بیماریوں سے کیوں کھاؤں؟
جانتا ہوں کہ چارہ گر ، تو ہے
کیوں نہ طاہر کو پھر ملے منزل؟
ہر مسافر کا راہبر ، تو ہے
← پچھلا اگلا →

✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

حمد کیا ہے؟

حمد اللہ تعالیٰ کی تعریف و توصیف میں لکھی جانے والی شاعری ہے۔ اردو ادب میں حمد کا ایک معزز مقام ہے۔

علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن