نظم
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 10
❤️ 0
محبّت ہر وعدے کا پاس
محبّت جینے کی ہر آس
محبّت پھولوں کی بُو باس
محبّت دھڑکن کا احساس
محبّت عاشق کے آنسو
محبّت میرے دل میں تُو
محبّت فطرت کی ہے ریت
محبّت جذبوں کا سنگیت
محبّت ہر ہستی کی میت
محبّت خود میں رکھے جیت
محبّت دل کا ہر پہلو
محبّت میرے دل میں تُو
محبّت مستی کے موسم
محبّت ہر دل کا عالم
محبّت میّت پر ما تم
محبّت سے زندہ ہے ہم
محبّت نفرت پر قا بُو
محبّت میرے دل میں تُو
محبّت روحوں کی آواز
محبّت ان دیکھا ہر ساز
محبّت البیلا ا ندا ز
محبّت دل کے اندر راز
محبّت ظلمت میں جُگنو
محبّت میرے دل میں تُو
محبّت چندا کی تنو یر
محبّت کشمیر ی تاثیر
محبّت اردو غالب میر
محبّت باغوں کی تو قیر
محبّت ہی پیہو پیہو
محبّت میرے دل میں تُو
محبّت آنکھوں میں رکھوّ
محبّت سانسوں میں ر کھوّ
محبّت باتوں میں رکھوّ
محبّت ہاتھوں میں رکھوّ
محبّت ہے جیسے جا دو
محبّت میرے دل میں تُو
محبّت نغمہ، گیت ، غزل
محبّت جھرنا، رنگ، کنول
محبّت وعدہ او ر عمل
محبّت طاہر تا ج محل
محبّت میں دیکھوں ہر سُو
محبّت میرے دل میں تُو
✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
نظم کیا ہے؟
نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد
دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس
مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر
کردار:
بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ)
سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ
تحریر (رائٹر) : علیم طاہر
کردار:
رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!