غزل
عبدالدیان اسدؔ
جمعہ، 15 مئی 2026
👁 13
❤️ 3
بادشاہت بھی گدائی بھی ہے اگوائی بھی
"عاشقی باعثِ عزت بھی ہے رسوائی بھی"
رشتے داروں سے نہ شکوہ نہ شکایت کوئی
اب کہاں ہوتا ہے بھائی کا یہاں بھائی بھی
لوگ کہتے ہیں کہ معذور ہے بیٹی میری
کیا خبر ان کو کہ قوت بھی ہے بینائی بھی
مسکراتے ہوئے بچوں کو جو دیکھا تو لگا
خود ہی جوکر ہوں میں سرکس کا تماشائی بھی
بیٹی بیٹے کا ہوا دیکھ کے چہرہِ محسوس
میری میت میں عزاداری بھی شہنائی بھی
دو ہی بچوں کو تو تعلیم دلانی ہے مگر
توڑ دیتی ہے کمر آج کی سستائی بھی
اب کہ انصاف کی مسند بھی نہیں لگتی اسد
اب کہاں ہوتی ہے مظلوم کی سنوائی بھی
📖 خلاصہ
یہ سماجی حقیقت نگاری، درد اور مشاہدے سے بھرپور غزل عبدالدیان اسد کی فکری پختگی اور معاشرتی شعور کی عکاسی کرتی ہے۔ شاعر نے یہاں موجودہ سماج کے تضادات، مہنگائی، رشتوں کی کمزوری، اور انصاف کے نظام کی کمز…
#Abdul Dayan Asad
#عبدالدیان اسد
#Urdu Ghazal
#Social Reality Poetry
#Sad Urdu Shayari
#Deep Urdu Poetry
#Urdu Adab
#Economic Struggle Poetry
#Justice Poetry Urdu
#Family Relations Poetry
#Emotional Urdu Poetry
#Contemporary Urdu Poet
#Modern Urdu Ghazal
#Human Condition Poetry
#Thoughtful Urdu Shaya
عبدالدیان اسدؔ کی مزید
اس جگہ پر جنوں مہمان ہوا کرتے ہیں
جس جگہ شاہ بھی دربان ہوا کرتے ہیں
زخم کو نوچ کے خوں اپنا بہات...
کہیں پہ صدیوں پرانی آتش غضب سے اپنے بجھا رہا ہے
چراغ ٹوٹا ہوا کہیں پر ہوا کی زد میں جلا رہا ہے
...
”معراج بی“ کی یاد سے کتنی نمی ہے آج
بیٹوں کی آنکھ نم ہے تو بیٹی دکھی ہے آج
احباب رشتے دار ہیں ہ...
یاس و حسرت سے ادھر آنکھ تکی جائے گی
جس طرف جانِ غزل تیری گلی جائے گی
دے کے آواز زمانے کو جو خام...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!