اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
جگن ناتھ آزاد منگل، 21 اپریل 2026
👁 9 ❤️ 1
مری عمر رواں ہے اور میں ہوں
مری عمر رواں ہے اور میں ہوں
یہ جنس رائیگاں ہے اور میں ہوں
غم گم گشتگاں ہے اور میں ہوں
یہ درد جاوداں ہے اور میں ہوں
کہاں ہو کارواں والو کہاں ہو
تلاش کارواں ہے اور میں ہوں
تصور میں بہاریں ہیں گل افشاں
نگاہوں میں خزاں ہے اور میں ہوں
ذرا آواز دے اے دور ماضی
ترا درد نہاں ہے اور میں ہوں
فقط میری خموشی ہے غزل خواں
سکوت بے کراں ہے اور میں ہوں
چمن والو خبر بھی ہے تمہیں کچھ
کہ یاد آشیاں ہے اور میں ہوں
مری تقدیر کانٹے چن رہی ہے
بہار بوستاں ہے اور میں ہوں
مرے نغمات پر خوش ہونے والے
مرا سوز نہاں ہے اور میں ہوں
ترستی ہیں خریداروں کو نظریں
لب گوہر فشاں ہے اور میں ہوں
میں اپنے آپ کو گم کر چکا ہوں
یہ احساس زیاں ہے اور میں ہوں
قریب گلستاں پھرتا ہوں لیکن
تلاش گلستاں ہے اور میں ہوں
مرے اشعار کی روداد آزادؔ
مرا خون رواں ہے اور میں ہوں
← پچھلا اگلا →

✍️ جگن ناتھ آزاد — مختصر تعارف

جگن ناتھ آزاد
📍 میانوالی بھارت

✨ جگن ناتھ آزاد کی سوانح حیات (مکمل اور جامع)

جگن ناتھ آزاد (1918–2004) اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، نقاد اور صحافی تھے جنہوں نے برصغیر کی تہذیبی ہم آہنگی، انسان دوستی اور قومی یکجہتی کو اپنی تحریروں کا مرکزی موضوع بنایا۔ وہ اردو ادب میں اپنی شستہ نثر، کلاسیکی رنگ کی شاعری اور تحقیقی کاموں کے لیے خاص مقام رکھتے ہیں۔

🟢 ابتدائی زندگی
جگن ناتھ آزاد 5 دسمبر 1918 کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ ان کے …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

جگن ناتھ آزاد کی مزید
مری عمر رواں ہے اور میں ہوں یہ جنس رائیگاں ہے اور میں ہوں غم گم گشتگاں ہے اور میں ہوں یہ درد جا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن