اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
برج نرائن چکبست منگل، 21 اپریل 2026
👁 14 ❤️ 2
دل ہی بجھا ہوا ہے تو لطف بہار کیا
دل ہی بجھا ہوا ہے تو لطف بہار کیا
ساقی ہے کیا شراب ہے کیا سبزہ زار کیا
یہ دل کی تازگی ہے وہ دل کی فسردگی
اس گلشن جہاں کی خزاں کیا بہار کیا
جس کی قفس میں آنکھ کھلی ہو مری طرح
اس کے لیے چمن کی خزاں کیا بہار کیا
بعد فنا فضول ہے نام و نشاں کی فکر
جب ہم نہیں رہے تو رہے گا مزار کیا
اعمال کا طلسم ہے نیرنگ روزگار
تقدیر کیا ہے گردش لیل و نہار کیا
تفسیر حال زار ہے بس اک نگاہ یاس
ہو داستان درد کا اور اختصار کیا
چھٹکی ہوئی ہے گور غریباں پہ چاندنی
ہے بیکسوں کو فکر چراغ مزار کیا
← پچھلا اگلا →

✍️ برج نرائن چکبست — مختصر تعارف

برج نرائن چکبست
📍 فیض آباد (اتر پردیش، ہندوستان)

✨ برج نرائن چکبست کی سوانح حیات (مکمل اور جامع)

🟢 تعارف
برج نرائن چکبست اردو کے ممتاز شاعر، وکیل اور ادیب تھے۔
وہ اپنی قومی، اصلاحی اور جذباتی شاعری کے لیے مشہور ہیں اور جدید اردو نظم کے اہم شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔

📍 پیدائش اور خاندانی پس منظر
📅 پیدائش: 19 جنوری 1882ء
📍 مقام: فیض آباد (اتر پردیش، ہندوستان)
خاندان: کشمیری پنڈت
ان کا تعلق ایک معزز اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تھا۔

📚 تعل …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

برج نرائن چکبست کی مزید
دل ہی بجھا ہوا ہے تو لطف بہار کیا ساقی ہے کیا شراب ہے کیا سبزہ زار کیا یہ دل کی تازگی ہے وہ دل ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن