اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
مرثیہ
منتظم عاصیؔ منگل، 16 جون 2026
👁 23 ❤️ 1
بازارِ شام؟ نیزے پہ کیا کیا ظفر ملا
قرآں ملا؟ رسول ملے؟ دیں کا سر ملا؟
تقسیم کر رہا ہے وہ جنت کو روشنی
موقع جسے نجف میں فقط رات بھر ملا
جبریل جس مکاں سے منور ہوئے سدا
اس در پہ بادشاہ بھی طالب نظر ملا
تسلیم کرنا بعد میں دعویٰ یزید کا
پہلے سلوک آیتِ تطہیر پر ملا
مکہ مدینہ کرب و بلا خلد اور نجف
ہر جا فقط کھُلا ہوا مولا کا در ملا
تلمیذِ حق ہے تُو تو حسن مجتبٰی کا پھر
قصّہ تری کتاب میں کیوں مختصر ملا
میدانِ کربلا سے مدینہ تلک حزیں
عاصیؔ ہمیں تو جنگ کا جاری سفر ملا
📖 خلاصہ

“بازارِ شام؟ نیزے پہ کیا کیا ظفر ملا” شاعر منتظم عاصیؔ کا ایک فکری اور نوحاتی رنگ لیے سلامیہ و مرثیہ کلام ہے، جس میں واقعۂ کربلا کے بعد کے مناظر، شام کے سفر، اہلِ بیتؑ کے مصائب اور حق و باطل کے تقابل …

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
مرثیہ کیا ہے؟

مرثیہ کسی عزیز یا بزرگ کی وفات پر لکھی جانے والی تعزیتی شاعری ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن