اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
حمد
رفیق سرورؔ بدھ، 17 جون 2026
👁 11 ❤️ 0
اے خدا میرے خدا پروردگارِ زندگی
مجھ کو مٹّی سے بنایا شاہ کارِ زندگی
ہیں تری مرہونِ مِنّت دھڑکنیں سانسیں مری
تیرے ہی دم سے ہے قائم ہر بہارِ زندگی
عزّتیں تونے ہی دی ہیں مفلس و نادار کو
چیتھڑوں میں بھی رکھا قائم وقارِ زندگی
تیرے ہی درپر مسلسل سربہ سجدہ رکھ ہمیں
ہم کو تیری ہی عبادت ہے قرارِ زندگی
ایک "کُن"سے کردیا تخلیق تونے کُل جہاں
جھیل جھرنے پیڑ پودے آبشارِ زندگی
اے خدا سرور کو تیرے راستےمیں موت دے
موت ایسی موت جو ہو افتخارِ زندگی
شاعر: رفیق سرور مالیگاؤں
انتخاب: رفیق سرور مالیگاؤں
📖 خلاصہ

یہ حمد اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا پر مبنی ایک خوبصورت اور فکر انگیز کلام ہے۔ شاعر رفیق سرور اللہ کی ربوبیت، انسان کی تخلیق، زندگی کی نعمتوں اور کائنات کی وسعتوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنے خالق کے حضور عقیدت …

← پچھلا اگلا →
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن