اشتہار
اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
منقبت

وفا کی سیج پر بے شیر نے سجدہ – سلام و مرثیہ | محرم الحرام | شاعر منتظم عاصیؔ

منتظم عاصیؔ منگل، 16 جون 2026
👁 102 ❤️ 2
کیا جس دم وفا کی سیج پر بے شیر نے سجدہ
تڑپ کر کر لیا خود نَعرَۂِ تَکبِیر نے سجدہ
زمیں مہ شمس اختر آسماں کرنے لگے ماتم
مدینے میں کیا جب لوٹ کر دلگیر نے سجدہ
جونہی رکھّا قدم زندان میں آلِ محمد نے
عقیدت اور محبت سے کیا زنجیر نے سجدہ
کیا عترت کے قدموں میں گلے سینے پہ رو رو کر
کبھی نیزوں نے تیروں نے کبھی شمشیر نے سجدہ
زمینِ کربلا پر جب قدم شبیر نے رکھّا
لیا تنویر نے بوسہ کیا توقیر نے سجدہ
حیا کی اوڑھ لی چادر زمین و آسماں نے بھی
کیا جب شام کے بازار میں ہم شیر نے سجدہ
جو دیکھا وارثِ قرآن کے سر کو جدا فوراً
کیا پاروں نے سورۃ آیت و تفسیر نے سجدہ
📖 خلاصہ

“کیا جس دم وفا کی سیج پر بے شیر نے سجدہ” شاعر منتظم عاصیؔ کا ایک پُرتاثیر سلامیہ و مرثیہ کلام ہے جو واقعۂ کربلا کے روحانی، جذباتی اور فکری پہلوؤں کو علامتی انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کلام میں سجدہ، وفا، قربانی اور اہلِ بیتؑ کی عظمت کو مرکزی استعارہ بنایا گیا ہے اور یہ دکھایا گیا ہے کہ کربلا صرف میدانِ جنگ نہیں بلکہ انسانی وقار، ایمان اور سچائی کی معراج بھی ہے۔
اشعار میں سجدے کو صرف عبادت نہیں بلکہ حق کی خاطر مکمل سپردگی، صبر اور ایثار کی علامت کے طور پر برتا گیا ہے۔ نیزوں، زنجیروں، زمین اور آسما

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن