اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
منقبت
منتظم عاصیؔ منگل، 16 جون 2026
👁 18 ❤️ 1
کیا جس دم وفا کی سیج پر بے شیر نے سجدہ
تڑپ کر کر لیا خود نَعرَۂِ تَکبِیر نے سجدہ
زمیں مہ شمس اختر آسماں کرنے لگے ماتم
مدینے میں کیا جب لوٹ کر دلگیر نے سجدہ
جونہی رکھّا قدم زندان میں آلِ محمد نے
عقیدت اور محبت سے کیا زنجیر نے سجدہ
کیا عترت کے قدموں میں گلے سینے پہ رو رو کر
کبھی نیزوں نے تیروں نے کبھی شمشیر نے سجدہ
زمینِ کربلا پر جب قدم شبیر نے رکھّا
لیا تنویر نے بوسہ کیا توقیر نے سجدہ
حیا کی اوڑھ لی چادر زمین و آسماں نے بھی
کیا جب شام کے بازار میں ہم شیر نے سجدہ
جو دیکھا وارثِ قرآن کے سر کو جدا فوراً
کیا پاروں نے سورۃ آیت و تفسیر نے سجدہ
📖 خلاصہ

“کیا جس دم وفا کی سیج پر بے شیر نے سجدہ” شاعر منتظم عاصیؔ کا ایک پُرتاثیر سلامیہ و مرثیہ کلام ہے جو واقعۂ کربلا کے روحانی، جذباتی اور فکری پہلوؤں کو علامتی انداز میں پیش کرتا ہے۔ اس کلام میں سجدہ، وفا…

← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن