اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
دانش فراق ہفتہ، 13 جون 2026
👁 750 ❤️ 1
“خاموشی کا شور”
کبھی کبھی
خاموشی چیخنے لگتی ہے
اور لفظ
دیواروں سے ٹکرا کر واپس آ جاتے ہیں
میں سوچتا ہوں
کہ دل کے اندر
یہ کیسا شہر ہے
جہاں ہر راستہ
یادوں کی طرف جاتا ہے
وقت
اپنی انگلیوں سے
زخموں کو گنتا رہتا ہے
اور ہم
مسکرا کر بھی
دروں سے ٹوٹے رہتے ہیں
ہوا کے ہاتھوں میں
کچھ زرد پتے ہیں
ٹوٹے ہوئے بکھرے ہوئے
کچھ ادھورے جملے ہیں
جو کسی پرانے خط سے
گر کر بکھر گئے تھے
خاموشی پھر بھی بولتی ہے
بہت کچھ کہہ کر بھی
کچھ نہیں کہتی
📖 خلاصہ

"خاموشی کا شور" سید دانش نقوی کی ایک گہری فکری اور جذباتی نظم ہے جس میں انسانی باطن کی تنہائی، یادوں کی گرفت اور خاموش احساسات کی شدت کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نظم کے آغاز…

← پچھلا اگلا →

✍️ سید دانش نقوی — مختصر تعارف

📍 ڈسکہ

شاعر کا نام سید دانش نقوی ہے اور قلمی نام فراق رکھتے ہیں نوجوان نمائندہ شاعر ہیں پاکستان کے شہر ڈسکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اُردو ادب فن شاعری پر خاصہ عبور رکھتے ہیں ۔ ان کا ایک معروف شعر دیکھئے ۔
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
دانش فراق

نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

دانش فراق کی مزید
نقشِ امید دلِ زار سے جاتا ہی نہیں تیرا چرچا مرے افکار سے جاتا ہی نہیں جس کو چاہا تھا وہی دور کھڑا ...
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
اک دھواں سا مرے دل کے مکاں سے اٹھا آپ پہلو سے اٹھے اور جی جہاں سے اٹھا دل گرفتہ فضا رہی ہے آج ...
دل کے صحرا میں عجب گردِ سفر باقی رہی عمر گزری بھی تو اک راہ گزر باقی رہی نقش مٹتے ہی گئے لوحِ زم...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن