نظم
دانش فراق
ہفتہ، 13 جون 2026
👁 557
❤️ 1
لمحے میرے ہاتھ سے پھسل جاتے ہیں
جیسے ریت پانی میں
اور میں صرف دیکھتا رہتا ہوں
کچھ بھی ٹھہرتا نہیں
نہ خوشی
نہ درد
نہ کوئی فیصلہ
میں ہر صبح
ایک نئے سوال کے ساتھ اٹھتا ہوں
اور ہر رات
بغیر جواب کے سو جاتا ہوں
یہ زندگی نہیں شاید
بس بے سمت چلتی ہوئی سانس ہے
جو خود بھی نہیں جانتی
کہ کہاں جا رہی ہے
📖 خلاصہ
نظم "بے سمت لمحے" میں شاعر زندگی کی اس کیفیت کو بیان کرتا ہے جہاں وقت تیزی سے گزرتا محسوس ہوتا ہے اور انسان اسے روکنے سے قاصر رہتا ہے۔ خوشی ہو یا غم، کوئی بھی کیفیت مستقل نہیں رہتی۔ شاعر ہر …
#بے سمت لمحے
#سید دانش نقوی
#جدید نظم
#اردو نظم
#فلسفیانہ شاعری
#وجودی فکر
#زندگی اور وقت
#معاصر شاعری
#اردو ادب
#نظم
✍️ سید دانش نقوی — مختصر تعارف
📍 ڈسکہ
شاعر کا نام سید دانش نقوی ہے اور قلمی نام فراق رکھتے ہیں نوجوان نمائندہ شاعر ہیں پاکستان کے شہر ڈسکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اُردو ادب فن شاعری پر خاصہ عبور رکھتے ہیں ۔ ان کا ایک معروف شعر دیکھئے ۔
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
دانش فراق
نظم کیا ہے؟
نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
دانش فراق کی مزید
نقشِ امید دلِ زار سے جاتا ہی نہیں
تیرا چرچا مرے افکار سے جاتا ہی نہیں
جس کو چاہا تھا وہی دور کھڑا ...
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
اک دھواں سا مرے دل کے مکاں سے اٹھا
آپ پہلو سے اٹھے اور جی جہاں سے اٹھا
دل گرفتہ فضا رہی ہے آج
...
دل کے صحرا میں عجب گردِ سفر باقی رہی
عمر گزری بھی تو اک راہ گزر باقی رہی
نقش مٹتے ہی گئے لوحِ زم...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!