اشتہار
اشتہار
اشتہار
यह साइट जनाब अकबर शेख़ साहब
अकबर शेख़
के सम्मान में बनाई गई है
📖 उनके बारे में
نعت

اس رب کائنات کی رب الغفور کی | حمدیہ و نعتیہ کلام | اُویسؔ احمد

اویسؔ احمد جمعرات، 11 جون 2026
👁 68 ❤️ 0
اس رب کائنات کی رب الغفور کی
حمد و ثنا بیاں کروں میں رب کے نور کی
قلب و نظر کو پھر مرے حاجت ہے نور کی
گرد و غبار ہے جمی فسق و فجور کی
اللہ کے حضور میں کرتا ہوں التجا
خیرات ہی میں دیجیے الفت حضور کی
ظلمت چہار سمت تھی پھیلی جہان میں
آقا نے آ کے پھر شبِ دیجور دور کی
تاریکیوں کا دور ہوا ختم دوستو
دنیا میں جس گھڑی ہوئی آمد حضور کی
وہ کونسی گھڑی کا تھا عالم کو انتظار
پرنور اک گھڑی تھی وہ قدسی ظہور کی
📖 सार

اس کلام میں شاعر نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی ہے اور اس کے نور کی طلب کو اپنے دل کی ضرورت قرار دیا ہے۔ شاعر اعتراف کرتا ہے کہ گناہوں اور برائیوں کی گرد دل و نظر پر جم جاتی ہے جسے صرف ربِ کریم کا نور ہی صاف کر سکتا ہے۔ بعد ازاں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کو انسانیت کے لیے روشنی، ہدایت اور نجات کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ شاعر کے مطابق آپ ﷺ کی تشریف آوری سے جہالت اور گمراہی کی تاریکیاں ختم ہوئیں اور دنیا کو نورِ ہدایت نصیب ہوا۔

← पिछला अगला →

✍️ اویسؔ احمد — संक्षिप्त परिचय

اویسؔ احمد
📍 امراوتی، مہاراشٹر،ہندوستان

محمد اویس عبد الخالق، جن کا قلمی نام اُویسؔ احمد ہے، کا تعلق شہر امراوتی، ریاست مہاراشٹر، ہندوستان سے ہے۔ وہ اردو شاعری کے ایک مخلص طالبِ علم ہیں جنہیں دینی، اصلاحی اور اخلاقی موضوعات پر اظہارِ خیال کرنے سے خصوصی شغف ہے۔ ان کے نزدیک شاعری محض جذبات کی ترجمانی کا نام نہیں بلکہ معاشرے میں مثبت فکر، اخلاقی شعور اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
07 اکتوبر 1995 کو پیدا ہونے والے …

और पढ़ें ←
نعت क्या है?

نعت حضور نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا میں لکھی جانے والی شاعری ہے جو اردو ادب کی ایک بیش قیمت روایت ہے۔

اویسؔ احمد की और रचनाएँ
اس رب کائنات کی رب الغفور کی حمد و ثنا بیاں کروں میں رب کے نور کی قلب و نظر کو پھر مرے حاجت ہے نور ک...
واعظِ قوم شہادت کے فضائل رکھ دے قوم کے سامنے موجودہ مسائل رکھ دے اپنی پستی کے تو اسباب و عوامل رکھ د...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 टिप्पणियाँ (0)
टिप्पणी करने के लिए लॉग इन करें

अभी कोई टिप्पणी नहीं — पहली टिप्पणी करें!

साहित्यिक AI सहायक
● ऑनलाइन