اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
اویسؔ احمد جمعرات، 11 جون 2026
👁 15 ❤️ 0
واعظِ قوم شہادت کے فضائل رکھ دے
قوم کے سامنے موجودہ مسائل رکھ دے
اپنی پستی کے تو اسباب و عوامل رکھ دے
سر بلندی کے وہ سارے ہی مراحل رکھ دے
جن کو کچھ قوم کے حالات سے مطلب ہی نہیں
نام ایسوں کا بے حس ، بے دل و غافل رکھ دے
زورِ باطل سے نہ گھبرائے کبھی دل یہ ترا
سامنے گرچہ وہ بندوق و مزائل رکھ دے
اتنے غصے میں نہ تو آ کہ ترا ٹوٹے بھرم
جس گھڑی آئنہ وہ تیرے مقابل رکھ دے
اب ضروری ہے کہ اپنی بھی قیادت ہو کھڑی
اک طرف پیارے یہ تفریحی مشاغل رکھ دے
📖 خلاصہ

اس غزل میں شاعر نے قومی اصلاح اور فکری بیداری کا پیغام دیا ہے۔ شاعر واعظ اور رہنماؤں کو متوجہ کرتا ہے کہ وہ صرف شہادت کے فضائل بیان کرنے پر اکتفا نہ کریں بلکہ قوم کو درپیش موجودہ مسائل اور ان کے حل پر…

← پچھلا اگلا →

✍️ اویسؔ احمد — مختصر تعارف

اویسؔ احمد
📍 امراوتی، مہاراشٹر،ہندوستان

محمد اویس عبد الخالق، جن کا قلمی نام اُویسؔ احمد ہے، کا تعلق شہر امراوتی، ریاست مہاراشٹر، ہندوستان سے ہے۔ وہ اردو شاعری کے ایک مخلص طالبِ علم ہیں جنہیں دینی، اصلاحی اور اخلاقی موضوعات پر اظہارِ خیال کرنے سے خصوصی شغف ہے۔ ان کے نزدیک شاعری محض جذبات کی ترجمانی کا نام نہیں بلکہ معاشرے میں مثبت فکر، اخلاقی شعور اور انسانی اقدار کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
07 اکتوبر 1995 کو پیدا ہونے والے …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

اویسؔ احمد کی مزید
اس رب کائنات کی رب الغفور کی حمد و ثنا بیاں کروں میں رب کے نور کی قلب و نظر کو پھر مرے حاجت ہے ...
واعظِ قوم شہادت کے فضائل رکھ دے قوم کے سامنے موجودہ مسائل رکھ دے اپنی پستی کے تو اسباب و عوامل ر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن