اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہر اتوار، 7 جون 2026
👁 112 ❤️ 1
آؤ مل کر عہد یہ دہرائیں
اپنی دھرتی کو سبز بنائیں
نیلا امبر، روشن تارے
ہم کو لگتے کتنے پیارے
صاف ہوا کا حق ہے سب کا
تحفہ ہے یہ اپنے رب کا
پیڑ لگاؤ، پھول کھلاؤ
خوشبو سے دنیا مہکاؤ
پیڑ ہمیں آکسیجن دیتے
دھوپ سے ہر دم یہی بچاتے
جب جنگل کم ہوتے جاتے
بادل بھی پھر پیٹھ دکھاتے
سوکھے کھیت اور پیاسی ندیا
دکھ میں ڈوبے گا من بھیا
دھواں فضا میں زہر گھلاتا
سانسوں کا دشمن بن جاتا
شور مچاتے یہ کارخانے
صوتی بیماری پھیلاتے
پانی کی ہر بوند بچاؤ
سب کو اس کی قدر جتاؤ
ندیا، جھرنے، تال سنبھالو
قدرت کے تحفے مت ٹالو
پنچھی، پھول، نظارے سارے
ان سے ہیں یہ رنگ ہمارے
اگر زمیں کو خوش رکھنا ہے
سبزہ ہر سو پھر کرنا ہے
آؤ مل کر کام یہ کر لیں
مستقبل کی جھولی بھر لیں
ہر آنگن میں ایک شجر ہو
پیار، امن اور سبز سفر ہو
سب اپنا ماحول سجائیں
سرسبز و شاداب بنائیں
نظم نگار:- علیم طاہر
📖 خلاصہ

نظم "ماحول کی پکار" میں شاعر ماحول کی حفاظت کا پیغام دیتا ہے۔ وہ انسانوں کو دعوت دیتا ہے کہ سب مل کر زمین کو سرسبز و شاداب بنائیں۔ شاعر درختوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ درخت ہمیں آ…

← پچھلا اگلا →

✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن