اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
نظم

مرزا غالب نظم از علامہ اقبال | مکمل نظم، خلاصہ اور تشریح | بانگِ درا

محمد اقبال اتوار، 7 جون 2026
👁 39 ❤️ 0
فکر انساں پر تري ہستي سے يہ روشن ہوا
ہے پر مرغ تخيل کي رسائي تا کجا
تھا سراپا روح تو ، بزم سخن پيکر ترا
زيب محفل بھي رہا محفل سے پنہاں بھي رہا
ديد تيري آنکھ کو اس حسن کي منظور ہے
بن کے سوز زندگي ہر شے ميں جو مستور ہے
محفل ہستي تري بربط سے ہے سرمايہ دار
جس طرح ندي کے نغموں سے سکوت کوہسار
تيرے فردوس تخيل سے ہے قدرت کي بہار
تيري کشت فکر سے اگتے ہيں عالم سبزہ وار
زندگي مضمر ہے تيري شوخي تحرير ميں
تاب گويائي سے جنبش ہے لب تصوير ميں
نطق کو سو ناز ہيں تيرے لب اعجاز پر
محو حيرت ہے ثريا رفعت پرواز پر
شاہد مضموں تصدق ہے ترے انداز پر
خندہ زن ہے غنچہ دلي گل شيراز پر
آہ! تو اجڑي ہوئي دلي ميں آراميدہ ہے
گلشن ويمر ميں تيرا ہم نوا خوابيدہ ہے
لطف گويائي ميں تيري ہمسري ممکن نہيں
ہو تخيل کا نہ جب تک فکر کامل ہم نشيں
ہائے! اب کيا ہو گئي ہندوستاں کي سر زميں
آہ! اے نظارہ آموز نگاہ نکتہ بيں
گيسوئے اردو ابھي منت پذير شانہ ہے
شمع يہ سودائي دل سوزي پروانہ ہے
اے جہان آباد ، اے گہوارہ علم و ہنر
ہيں سراپا نالہ خاموش تيرے بام و در
ذرے ذرے ميں ترے خوابيدہ ہيں شمں و قمر
يوں تو پوشيدہ ہيں تيري خاک ميں لاکھوں گہر
دفن تجھ ميں کوئي فخر روزگار ايسا بھي ہے؟
تجھ ميں پنہاں کوئي موتي آبدار ايسا بھي ہے؟
📖 Summary

یہ نظم مرزا غالب کی شخصیت اور شاعری کے اعتراف میں لکھی گئی ہے۔ علامہ اقبال غالب کو ایک ایسی نابغۂ روزگار ہستی قرار دیتے ہیں جس کے تخیل اور فکر نے اردو ادب کو نئی وسعتیں عطا کیں۔ نظم میں غالب کی فکری بلندی، شاعرانہ کمال اور اردو زبان کے ساتھ ان کی وابستگی کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔ اقبال اس بات پر افسوس بھی ظاہر کرتے ہیں کہ ہندوستان اپنی علمی و ادبی عظمت سے دور ہوتا جا رہا ہے، جبکہ غالب جیسے گوہرِ نایاب اسی سرزمین کی پیداوار تھے۔

← Previous Next →

✍️ محمد اقبال — Short Introduction

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

Read more ←
نظم What is it?

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

More by محمد اقبال
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سنا دی...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک وطنیت صدا...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online