نظم
محمد اقبال
اتوار، 7 جون 2026
👁 13
❤️ 0
تھے ديار نو زمين و آسماں ميرے ليے
وسعت آغوش مادر اک جہاں ميرے ليے
تھي ہر اک جنبش نشان لطف جاں ميرے ليے
حرف بے مطلب تھي خود ميري زباں ميرے ليے
درد ، طفلي ميں اگر کوئي رلاتا تھا مجھے
شورش زنجير در ميں لطف آتا تھا مجھے
تکتے رہنا ہائے! وہ پہروں تلک سوئے قمر
وہ پھٹے بادل ميں بے آواز پا اس کا سفر
پوچھنا رہ رہ کے اس کے کوہ و صحرا کي خبر
اور وہ حيرت دروغ مصلحت آميز پر
آنکھ وقف ديد تھي ، لب مائل گفتار تھا
دل نہ تھا ميرا ، سراپا ذوق استفسار تھا
📖 خلاصہ
نظم "عہدِ طفلی" میں علامہ محمد اقبالؒ اپنے بچپن کی یادوں کو نہایت محبت اور جذباتی انداز میں بیان کرتے ہیں۔ شاعر کے نزدیک بچپن کا زمانہ ایک ایسی دنیا تھا جہاں زمین و آسمان نئی حقیقتوں سے بھرے…
#عہد طفلی
#علامہ اقبال
#بانگ درا
#بچپن
#معصومیت
#تجسس
#ماں کی محبت
#اردو نظم
#اردو ادب
#اقبال شاعری
#Bang e Dara
#Iqbal Poetry
✍️ محمد اقبال — مختصر تعارف
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)
علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …
مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟
نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔
محمد اقبال کی مزید
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے
برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا
سن...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں
ہمالہ
ایک آرزو
پرندے کی فریاد
ترانۂ ہندی
نیا شوالہ
تصویرِ درد
نانک
و...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!