اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
محمد اقبال اتوار، 7 جون 2026
👁 14 ❤️ 0
تو شناسائے خراش عقدئہ مشکل نہيں
اے گل رنگيں ترے پہلو ميں شايد دل نہيں
زيب محفل ہے ، شريک شورش محفل نہيں
يہ فراغت بزم ہستي ميں مجھے حاصل نہيں
اس چمن ميں ميں سراپا سوز و ساز آرزو
اور تيري زندگاني بے گداز آرزو
توڑ لينا شاخ سے تجھ کو مرا آئيں نہيں
يہ نظر غير از نگاہ چشم صورت بيں نہيں
آہ! يہ دست جفاجو اے گل رنگيں نہيں
کس طرح تجھ کو يہ سمجھائوں کہ ميں گلچيں نہيں
کام مجھ کو ديدئہ حکمت کے الجھيڑوں سے کيا
ديدئہ بلبل سے ميں کرتا ہوں نظارہ ترا
سو زبانوں پر بھي خاموشي تجھے منظور ہے
راز وہ کيا ہے ترے سينے ميں جو مستور ہے
ميري صورت تو بھي اک برگ رياض طور ہے
ميں چمن سے دور ہوں تو بھي چمن سے دور ہے
مطمئن ہے تو ، پريشاں مثل بو رہتا ہوں ميں
زخمي شمشير ذوق جستجو رہتا ہوں ميں
يہ پريشاني مري سامان جمعيت نہ ہو
يہ جگر سوزي چراغ خانہ حکمت نہ ہو
ناتواني ہي مري سرمايہ قوت نہ ہو
رشک جام جم مرا آ ينہ حيرت نہ ہو
يہ تلاش متصل شمع جہاں افروز ہے
توسن ادراک انساں کو خرام آموز ہے
📖 خلاصہ

نظم "گلِ رنگیں" میں علامہ محمد اقبالؒ ایک رنگین پھول سے مخاطب ہوتے ہیں۔ شاعر گل کی ظاہری خوبصورتی، خاموشی اور اطمینان کو دیکھ کر اس سے سوال کرتا ہے کہ کیا اس کے اندر بھی وہی بے چینی، آرزو او…

← پچھلا اگلا →

✍️ محمد اقبال — مختصر تعارف

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

محمد اقبال کی مزید
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سن...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک و...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن