اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
ہاشم حسین انور حسین جمعرات، 28 مئی 2026
👁 21 ❤️ 3
ہوش والے سنبھال کر رکھنا
منہ پہ تالے سنبھال کر رکھنا
درد والے سنبھال کر رکھنا
دل میں چھالے سنبھال کر رکھنا
شعر گوئی میں کام آئیں گے
سب مسالے سنبھال کر رکھنا
ماں کو ممتا نے کردیا مجبور
کچھ نوالے سنبھال کر رکھنا
راہِ الفت یہ چیخ کر بولی
اپنے چھالے سنبھال کر رکھنا
بھیڑ ہے میکشوں کی پیرِ مغاں
تم پیالے سنبھال کر رکھنا
مات دینا ہے تیرگی کو اگر
” کچھ اُجالے سنبھال کر رکھنا“
تم کو رونا ہے میری میت پر
چند نالے سنبھال کر رکھنا
ان کی یادوں کے آنکھوں کے ہاشم
گرد ہالے سنبھال کر رکھنا
📖 خلاصہ

یہ غزل انسانی جذبات، درد، محبت، یادوں اور زندگی کے تجربات کو نہایت خوبصورت اور علامتی انداز میں پیش کرتی ہے۔ شاعر نے مختلف استعاروں جیسے “تالے”، “چھالے”، “پیالے”، “اُجالے” اور “نالے” کے ذریعے زندگی کے…

← پچھلا اگلا →
ہاشم حسین انور حسین کی مزید
کل شب جنابِ میر جو آۓ تھے خواب میں ہم نے بھی اپنے شعر سناۓ تھے خواب میں آنکھیں کھلیں نہیں کہ وہ ...
جس نے نصیب اپنا سنوارا نہیں ہے دوست دنیا میں اس کا کوئی سہارا نہیں ہے دوست شکوہ کروں تو کس سے کر...
اُمّتِ محمد کا صلہ سکینہ کیسے بھول جائے کربلا سکینہ ظلم جبر ایسا ظالموں نے ڈھایا خوں بھرا ہوا ...
حصولِ آفریں جن کے سبھی القاب ہوتے ہیں وہ راہِ عشق کے راہی بڑے کم یاب ہوتے ہیں انہیں ہی ہر مسافر ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن