اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

رہِ وفا میں قربان کیجیے

انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 43 ❤️ 0
رہِ وفا میں قربان کیجیے
ہماری جان پہ احسان کیجیے
اٹھا بھی دیں نقاب اپنے چہرے سے
ہمیں نہ اور پریشان کیجیے
ذرا سی عشق کی منزل حضور آپ
بہت کٹھن ہے جو آسان کیجیے
جنونِ شوق میں کہتے ہیں ہم جنوں
حریمِ ناز کا مہمان کیجیے
بھٹکتے رہتے ہیں صحرا میں بے اماں
ہمارے جذبوں کا سمّان کیجیے
گھڑی بھر اور مرے ساتھ بیٹھ کر
زمانے والوں کو حیران کیجیے
انا کو تھوکئے غصے کو پیجئے
فراقِ یار کو زندان کیجیے
چھڑا کے ہاتھ سے دامن حریمِ ناز
ہماری زیست نہ ویران کیجیے
📖 Summary

یہ خوبصورت غزل عمران طالب کی ایک دلنشیں عاشقانہ تخلیق ہے جس میں محبت، وفا، انتظار اور جذباتی وابستگی کو نہایت نرم اور مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر محبوب سے قربت، توجہ اور محبت کی طلب کرتا ہے اور اپنے دل کی بے قراری کو مختلف اشعار میں پیش کرتا ہے۔ کہیں نقاب اٹھانے کی خواہش ہے تو کہیں عشق کی دشوار منزل کو آسان بنانے کی التجا۔ شاعر انا، غصہ اور جدائی جیسے انسانی جذبات کو بھی نہایت خوبصورتی سے شعری قالب میں ڈھالتا ہے۔ غزل کا مجموعی تاثر محبت میں خلوص، عاجزی اور دل کی وارفتگی کو ظاہر کرتا ہے۔

← Previous Next →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — Short Introduction

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

Read more ←
غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by انصاری عمران احمد عبداللہ
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واسطے تجھ...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واسطے تجھ...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا میری می...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے جب قمر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online