اشتہار
اشتہار
اشتہار
यह साइट जनाब अकबर शेख़ साहब
अकबर शेख़
के सम्मान में बनाई गई है
📖 उनके बारे में
غزل

قسمت مذاق  ساتھ  مرے  کچھ یوں کر گئی 

انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 59 ❤️ 0
قسمت مذاق  ساتھ  مرے  کچھ یوں کر گئی 
جیسے کسی چراغ پہ ظلمت ٹھہر گئی
خوش ہو کہ مجھ غریب پہ تیری نظر گئی 
"اس کا گلہ نہیں کہ  دعا بے اثر گئی"
اک میں بھٹک رہا ہوں یوں دن رات در بدر 
ہوتے ہی شام لوٹ کے چڑیا بھی گھر گئی
اہلِ فراق جھوم کے رقصاں ہوۓ مگر 
سنتے ہی تیرا نام میری آنکھ بھر گئی
در در تلاش کرتا بھٹکتا رہا مگر 
جونہی ملی کلیدِ محبت قدر گئی
ہم سے دیوانے شوق سے سہتے ہیں جانِ جاں
جب کہ ستم  کو دیکھ کہ  تو خود  بھی ڈر گئی 
عمران کا قیصدہ ہو کہ طالب کی ہو غزل 
تصویر تیری سامنے ایسے ابھر گئی
📖 सार

یہ درد و احساس سے بھرپور غزل عمران طالب کی ایک خوبصورت تخلیق ہے جس میں محبت، جدائی، قسمت کی بے رحمی اور انسانی جذبات کی شدت کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر اپنی زندگی کی محرومیوں اور ناکامیوں کو قسمت کے مذاق سے تعبیر کرتا ہے اور چراغ و ظلمت کی علامت کے ذریعے اپنے باطن کی کیفیت واضح کرتا ہے۔ غزل میں ہجرت، تنہائی، محبوب کی یاد اور عشق کی بے بسی نمایاں طور پر محسوس ہوتی ہے۔ بعض اشعار میں شاعر کی داخلی ٹوٹ پھوٹ اور محبوب کی بے رخی جھلکتی ہے، جبکہ آخری شعر میں محبوب کے حسن و تصور کو شاع

← पिछला अगला →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — संक्षिप्त परिचय

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

और पढ़ें ←
غزل क्या है?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

انصاری عمران احمد عبداللہ की और रचनाएँ
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واسطے تجھ...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واسطے تجھ...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا میری می...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے جب قمر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 टिप्पणियाँ (0)
टिप्पणी करने के लिए लॉग इन करें

अभी कोई टिप्पणी नहीं — पहली टिप्पणी करें!

साहित्यिक AI सहायक
● ऑनलाइन