اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 19 ❤️ 0
رسمِ مغرب کو نگہبان نہیں کر سکتے
اپنی تہذیب کا نقصان نہیں کر سکتے
ہم کو منظور ہے زندان مگر جانِ غزل
شہر کو ہم ابھی ویران نہیں کر سکتے
جان دے دے گے مگر اہلِ جنوں یاد رہے
آپ کے جسم کو بے جان نہیں کر سکتے
دیکھ کر حالِ جنوں اشک بہاتے کیوں ہو
مشکلیں تم بھی تو آسان نہیں کر سکتے
اس میں جزبات ہے احساس ہے ہے خونِ جگر
آپ کے نام یہ دیوان نہیں کر سکتے
تیرے زندانِ محبت میں مقید ہیں مگر
"بن سحر صبح کا اعلان نہیں کر سکتے "
جن کے ہاتھوں میں محبت کا علم ہے طالب
ایک قطرہ بھی وہ خوں دان نہیں کر سکتے
📖 خلاصہ

یہ فکر انگیز اور باوقار غزل عمران طالب کی ایک مضبوط نظریاتی اور جذباتی تخلیق ہے جس میں مشرقی تہذیب، محبت، وفا اور انسانی اقدار کا خوبصورت دفاع کیا گیا ہے۔ شاعر مغربی رسم و رواج کی اندھی تقلید کو اپنی …

← پچھلا اگلا →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — مختصر تعارف

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

انصاری عمران احمد عبداللہ کی مزید
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن