اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
غزل

رسمِ مغرب کو نگہبان نہیں کر سکتے

انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 42 ❤️ 0
رسمِ مغرب کو نگہبان نہیں کر سکتے
اپنی تہذیب کا نقصان نہیں کر سکتے
ہم کو منظور ہے زندان مگر جانِ غزل
شہر کو ہم ابھی ویران نہیں کر سکتے
جان دے دے گے مگر اہلِ جنوں یاد رہے
آپ کے جسم کو بے جان نہیں کر سکتے
دیکھ کر حالِ جنوں اشک بہاتے کیوں ہو
مشکلیں تم بھی تو آسان نہیں کر سکتے
اس میں جزبات ہے احساس ہے ہے خونِ جگر
آپ کے نام یہ دیوان نہیں کر سکتے
تیرے زندانِ محبت میں مقید ہیں مگر
"بن سحر صبح کا اعلان نہیں کر سکتے "
جن کے ہاتھوں میں محبت کا علم ہے طالب
ایک قطرہ بھی وہ خوں دان نہیں کر سکتے
📖 Summary

یہ فکر انگیز اور باوقار غزل عمران طالب کی ایک مضبوط نظریاتی اور جذباتی تخلیق ہے جس میں مشرقی تہذیب، محبت، وفا اور انسانی اقدار کا خوبصورت دفاع کیا گیا ہے۔ شاعر مغربی رسم و رواج کی اندھی تقلید کو اپنی تہذیب کے لیے نقصان دہ قرار دیتا ہے اور اپنی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔ غزل میں عشق اور جنون کی شدت بھی نمایاں ہے جہاں شاعر محبوب کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار دکھائی دیتا ہے، مگر انسانیت اور محبت کے اصولوں سے دستبردار ہونے کو قبول نہیں کرتا۔ بعض اشعار میں جذبات، خونِ جگر اور دردِ

← Previous Next →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — Short Introduction

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

Read more ←
غزل What is it?

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

More by انصاری عمران احمد عبداللہ
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واسطے تجھ...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واسطے تجھ...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا میری می...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے جب قمر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online