اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 13 ❤️ 0
قسمت مذاق  ساتھ  مرے  کچھ یوں کر گئی 
جیسے کسی چراغ پہ ظلمت ٹھہر گئی
خوش ہو کہ مجھ غریب پہ تیری نظر گئی 
"اس کا گلہ نہیں کہ  دعا بے اثر گئی"
اک میں بھٹک رہا ہوں یوں دن رات در بدر 
ہوتے ہی شام لوٹ کے چڑیا بھی گھر گئی
اہلِ فراق جھوم کے رقصاں ہوۓ مگر 
سنتے ہی تیرا نام میری آنکھ بھر گئی
در در تلاش کرتا بھٹکتا رہا مگر 
جونہی ملی کلیدِ محبت قدر گئی
ہم سے دیوانے شوق سے سہتے ہیں جانِ جاں
جب کہ ستم  کو دیکھ کہ  تو خود  بھی ڈر گئی 
عمران کا قیصدہ ہو کہ طالب کی ہو غزل 
تصویر تیری سامنے ایسے ابھر گئی
📖 خلاصہ

یہ درد و احساس سے بھرپور غزل عمران طالب کی ایک خوبصورت تخلیق ہے جس میں محبت، جدائی، قسمت کی بے رحمی اور انسانی جذبات کی شدت کو نہایت مؤثر انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر اپنی زندگی کی محرومیوں اور ناک…

← پچھلا اگلا →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — مختصر تعارف

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

انصاری عمران احمد عبداللہ کی مزید
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن