اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
انصاری عمران احمد عبداللہ جمعہ، 22 مئی 2026
👁 27 ❤️ 0
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں
میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں
راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں
موندھ لیتا ہے جب قمر آنکھیں
تیری میری ملتی نہ گر آنکھیں
خون روتی نہ عمر بھر آنکھیں
بے ارادہ وہ ڈوب جائے گا
دیکھ لے گا جو اک نظر آنکھیں
دن گزرتا ہے تیری یادوں میں
بھیگی رہتی ہیں رات بھر آنکھیں
دیکھتی ہے کبھی ادھر تو اُدھر
رات بھر کرتی ہے سفر آنکھیں
گویا رو رو کے رات گزری ہو
سرخ تھی اس کی اس قدر آنکھیں
ختم کب ہو گا انتظار مرا
زیر ہونے کو ہے زبر آنکھیں
باپ روتے ہوۓ یہ کہتا ہے
بھیگ جاۓ نہ اے پسر آنکھیں
بند ہوتی ہیں دیکھ تیرہ شباں
ہونے دیتی نہیں سحر آنکھیں
جب بھی آۓ خیال تیرا صنم
پھڑپھڑاتی ہے میری تر آنکھیں
📖 خلاصہ

یہ نہایت دلکش اور جذبات سے بھرپور غزل عمران طالب کی رومانوی اور درد انگیز شاعری کا خوبصورت نمونہ ہے۔ شاعر نے “آنکھوں” کو مرکزی استعارہ بنا کر عشق، انتظار، جدائی، یاد اور جذباتی کیفیت کو بڑی خوبصورتی س…

← پچھلا اگلا →

✍️ انصاری عمران احمد عبداللہ — مختصر تعارف

انصاری عمران احمد عبداللہ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

عمران طالبؔ (اصل نام: انصاری عمران احمد عبداللہ) 12 فروری 1998 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے اور وہیں کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے اپریل 2023 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا اور کم مدت میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ غزل، نعت اور منقبت آپ کی پسندیدہ اصنافِ سخن ہیں۔ آپ کو منتظم عاصی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے جس نے آپ کی فکری و ادبی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیمی اعتبار سے آپ بارہویں جماعت تک زیرِ تعلیم ر …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

انصاری عمران احمد عبداللہ کی مزید
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
فصیلِ چشم پہ اشکوں کو روکنا ہوگا خود اپنے ہاتھ سے زخموں کو نوچنا ہوگا   وقارِ عشق بچانے کے واس...
آپ کا فیصلہ یہی ہے کیا آخری راستہ یہی ہے کیا ہجر یادیں ملال تنہائی کیا وفا کا صلہ یہی ہے کیا ...
تیری مخمور دیکھ کر آنکھیں میری ہو جاتی ہے کسر آنکھیں راہ تکتی ہے میری تر آنکھیں موندھ لیتا ہے...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن