اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
علیم طاہر جمعرات، 21 مئی 2026
👁 69 ❤️ 1
آج پھر منچلی ہے بھیگی رات
تیرے جیسی لگی ہے بھیگی رات
خود تو بہکی ہوئی ہے مستی میں
مجھ کو بہکا رہی ہے بھیگی رات
چا ند تارے چمکتے ، امبر پر
جیسے دلہن بنی ہے بھیگی رات
تیری یادوں کی بارشوں میں پھر
ناچتی جھو متی ہے بھیگی رات
زندگی اس کے بن ادھوری ہے
میں نے محسوس کی ہے بھیگی رات
بھیگی سڑکوں پہ پھر رہا ہوں میں
بن ترے چیختی ہے بھیگی رات
تیری یادوں میں بھیگتی آنکھیں
سنگ میرے ڈھلی ہے بھیگی رات
میں بھی سویا کہاں ہوں بن تیرے
ساتھ میرے جگی ہے بھیگی رات
تیری یادوں سے خشک ہیں آنکھیں
مجھ کو طاہر کھلی ہے بھیگی رات
← پچھلا اگلا →

✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد دھڑکن‌دھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر کردار: بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ) سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ تحریر (رائٹر) : علیم طاہر کردار: رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن