اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
کربلا نامہ

حضرت علی اکبرؑ کا دردناک مرثیہ | کہاں ہو اے مرے بھائی – دانش فراق

حضرت علی اکبرؑ کا دردناک مرثیہ | کہاں ہو اے مرے بھائی – دانش فراق
دانش فراق
دانش فراق جمعرات، 18 جون 2026
👁 369 ❤️ 1

مدینے بھر میں صغریٰؑ نے یہی روتے کہا اکثر
‎کہاں ہو اے مرے بھائی، مرے بھائی علی اکبرؑ
‎تمہارے بعد سونا ہو گیا ہے گھر کا گھر منظر
‎تمہاری یاد میں گزری ہے ہر شام اور ہر سحر

ادب سے آ کے اکبرؑ نے جھکایا سر پدر کے پاس
‎طلبِ رخصت میں آنکھوں سے رواں تھا اشک کا احساس
‎حسینِؑ دل فگاراں نے نظر بھر کر یہ دیکھا تھا
‎کہ جیسے سامنے آئے ہوں نبیؐ کے نور کے انوار خاص

یہ دل کیسے گوارا کرے تیرا دشت کو جانا
‎تیرا دشت کو جانا اور پھر واپس بھی نا آنا
‎جانا ہی ہے تو پھر اے پسر اس طرح جانا
‎کہ جاتے جاتے مڑ مڑ کے مجھے دیکھتے جانا

‎پھر قضا آئی، جوانی کا گلستاں اجڑا
‎چاند نیزوں کی گھٹا میں سرِ میداں اجڑا
‎ایک آواز اٹھی، صبر کا ساماں اجڑا
‎"یا اَبَت!" کہتے ہی اک عالمِ امکاں اجڑا

‎آج بھی ذکرِ علی اکبرؑ سے دل روتا ہے
‎دشتِ کرب و بلا کا ہر اک ذرّہ روتا ہے
‎غم میں ڈوبا ہوا تاریخ کا صفحہ روتا ہے
‎نام لیتا ہے زمانہ تو زمانہ روتا ہے۔

📖 خلاصہ

یہ مرثیہ شاعر دانش فراق کی عقیدت، محبت اور غمِ اہلِ بیتؑ کا حسین اظہار ہے۔ کلام میں حضرت علی اکبرؑ کی جوانی، شجاعت اور شہادت کے دل سوز مناظر کو پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نے امام حسینؑ کی اپنے لختِ جگر سے ج…

✍️ سید دانش نقوی — مختصر تعارف

📍 ڈسکہ

شاعر کا نام سید دانش نقوی ہے اور قلمی نام فراق رکھتے ہیں نوجوان نمائندہ شاعر ہیں پاکستان کے شہر ڈسکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اُردو ادب فن شاعری پر خاصہ عبور رکھتے ہیں ۔ ان کا ایک معروف شعر دیکھئے ۔
مرحلے یوں بھی سر کریں گے ہم
تجھ سے تجھ تک سفر کریں گے ہم
دانش فراق

مزید متعلقہ نثر
کربلا – پانچواں دن مکمل | بعض دن انسان کے اندر رہ جاتے ہیں | سلسلہ نمبر5
کربلا — پانچواں دن 5 محرم 1448ھ جب راستہ بدلتا نہیں مگر احساس بدلنے لگتا ہے ص...
کربلا – دوسرا دن مکمل | راستے ختم نہیں ہوئے تھے، مگر واپسی پیچھے رہ گئی تھی | سلسلہ 2
## کربلا — دوسرا دن 2 محرم 1448ھ راستہ لمبا تھا مگر خاموشی اُس سے بھی لمبی قاف...
کربلا – تیسرا دن مکمل | بعض سفر تقدیر کے صفحوں پر لکھے جاتے ہیں | سلسلہ 3
کربلا — تیسرا دن 3 محرم 1448ھ جب سفر کے ساتھ انتظار بھی چلنے لگا سفر جاری تھا۔...
کربلا – چوتھا دن مکمل | کچھ سفر منزل سے پہلے انسان کو بدل دیتے ہیں | سلسلہ نمبر 4
کربلا — چوتھا دن 4 محرم 1448ھ کچھ راستے منزل سے پہلے امتحان سکھا دیتے ہیں صبح ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن