غزل
ع
عبداللہ راشد ذبیحؔ
بدھ، 20 مئی 2026
👁 13
❤️ 2
سینوں میں قرآن ہونا چاہیے
”آدمی انسان ہونا چاہیے“
غیر سے بھی جب ملے ہنس کے ملے
ایسا ہر انسان ہونا چاہیئے
پیار ہو، احساس ہو، اخلاص ہو
جذبۂ احسان ہونا چاہۓ
شوق ہو دل میں بلندی چھونے کا
ایسا اک ارمان ہونا چاہیے
ہونا ہے داخل تجھے جنت میں تو
مولیٰ پر ایمان ہونا چاہیے
عبداللہ راشد ذبیحؔ کی مزید
ہم نے ہنس کر اسے گزارا ہے
تیرا غم بھی تو اک سہارا ہے
کوئی شکوہ نہیں زمانے سے
جو ملا ہے وہی گوار...
کامرانی ان کو ملتی ہے جہاں میں
جو جلائیں شوق کی شمعیں رواں میں
دل خیالِ یار سے مہکے ہمیشہ
جیسے...
بہت یاد آتا ہے گزرا زمانہ
تھا وہ ہر لمہ خوشیوں کا اک خزانہ
وہ بارش میں کاغذ کی کشتی بنانا
بڑے ...
جس کی اردو زبان ہوتی ہے
اس کی باتوں میں جان ہوتی ہے
میری نظموں کی شان ہے اردو
سب زبانوں کی جان...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (1)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں
مغان مالیگانوی بدھ، 20 مئی 2026
السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
آپ اپنا ایک فوٹو تعارف اور تاریخ پیدائش ارسال کریں مشہور شعراء مصنفین کی فہرست میں شامل کرنا ہے


