اشتہار
اشتہار
اشتہار
यह साइट जनाब अकबर शेख़ साहब
अकबर शेख़
के सम्मान में बनाई गई है
📖 उनके बारे में
ادبِ اطفال

ابّاابّا سنو توا بّا

علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 183 ❤️ 2
ابّا ابّا سُنو تو ابّا !
گاؤں میں اک میلا آیا
میں نے سُنا ہے اس میلے نے
دنیا بھر کی خوشیاں لایا
چھُک چھُک کرتی ریل وہاں ہے
بندوقوں کا کھیل وہاں ہے
جھولے بجلی سے چلتے ہیں
بچّے رسّی پہ چلتے ہیں
اچھل کود کو سُرکنڈی ہے
نئے کھلونوں کی منڈی ہے
ایک کنواں ہے موت کا گہرا
چاروں جانب اس کے پہرا
اس میں موٹر سائیکل والا
نیچے سے اوپر کو آتا
اوپر سے نیچے کو جاتا
ہاتھ چھوڑ کے خوب چلاتا
اک بچّوں کی دنیا بھی ہے
رستہ بھول بھلیّا بھی ہے
اک آئینہ خانہ بھی ہے
بس ہنستے ہی جانا بھی ہے
میری دلچسپی کا سبب ہے
بولو آپ کو چھٹّی کب ہے؟؟؟
ابّا ابّا سنو تو ابّا!
گاؤں میں اک میلا آیا
میں نے سنا ہے اس میلے نے
دنیا بھر کی خوشیاں لایا
سنڈے کو پکّا جی ابّا
وعدہ ہے وعدہ جی ابّا
📖 सार

یہ خوبصورت، معصوم اور دلچسپ بچوں کی نظم علیم طاہر کی تخلیقی صلاحیتوں کا عمدہ نمونہ ہے۔ نظم میں ایک بچّے کی خوشی، تجسس اور میلے میں جانے کی بے قراری کو نہایت دلکش انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے میلے کے رنگا رنگ مناظر جیسے ریل، جھولے، کھلونے، آئینہ خانہ اور “موت کا کنواں” بچوں کی نظر سے پیش کیے ہیں، جس سے نظم میں جانداری اور دلکشی پیدا ہو گئی ہے۔ “ابّا ابّا” کی تکرار نظم کو بچوں کی بول چال کے قریب لے آتی ہے اور خاندانی محبت کا خوبصورت احساس بھی ابھارتی ہے۔ یہ نظم بچپن کی معصوم خواہشات، تفریح ا

← पिछला अगला →
علیم طاہرؔ की और रचनाएँ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 टिप्पणियाँ (0)
टिप्पणी करने के लिए लॉग इन करें

अभी कोई टिप्पणी नहीं — पहली टिप्पणी करें!

साहित्यिक AI सहायक
● ऑनलाइन