اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 142 ❤️ 1
اک بچّے نے چاند سے بولا چندا ماما سُن
جب آتی ہے رات اندھیری سب گائیں ترے گُن
بدلی میں تُو چھپ جائے تو ناچ دکھائے تارے
جگمگ جگمگ جگمگ جگمگ چاندنی جیسے سارے
تُو بدلی سے جب نکلے تو تارے منہ لٹکائے
تیرے اجیاروں کے آگے شرما کے چھپ جائے
دل تاروں کا تُو نے دُ کھایا کر لے یہ احساس
مانا تاروں سے بھی زیادہ نور ہے تیرے پاس
اپنا سمجھے جو اوروں کو وہی بڑا ہے چاند
تاک رہا ہے سُن کے ابھی تک اور کھڑا ہے چاند
جا جا کر تاروں کو منا لے تیرے اپنے ہیں
ان بیچاروں کے دل میں بھی پیارے سپنے ہیں
تُو نے میرا کہنا مانا جاتا ہے ما ما
میر ا دل بھی اب تیرے گن گاتا ہے ما ما
📖 خلاصہ

یہ نہایت خوبصورت، معصوم اور سبق آموز بچوں کی نظم علیم طاہر کی تخلیقی صلاحیتوں کا عمدہ نمونہ ہے۔ نظم میں ایک بچّہ چاند سے گفتگو کرتے ہوئے محبت، ہمدردی اور دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنے کا پیغام دیتا ہے…

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن