اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 149 ❤️ 2
گدھے سے بولا اک چیتا بیٹھ جا میرے سنگ
اور بتا دے کیسا ہے آسمان کا رنگ
میرا یہی سوال ہے دے دے سہی جواب
اپنی عقل کا پا لے تُو مجھ سے بڑا خطاب
گدھے نے بولا کالا ہے آسمان کا رنگ
چیتا بولا نیلا ہے عقل ہوئی تری بھنگ
بحث بڑھی جب دونوں کی پھر یہ طئے پایا
دھیان شیر سے ملنے کا چیتا کو آیا
جنگل کا ہے راجہ شیر چیتا بولا چل
وہی نکالے گا اپنی اس اُلجھن کا حل
شیر نے دیکھا دونوں کو بولا کیا ہے بات؟
تم دونوں ملنے مجھ سے کیوں آئے ہو ساتھ؟
چیتے نے فریاد کی مائی باپ سرکار
آسمان ہے نیلا پر گدھا کرے انکا ر
گدھے سے میں نے پوچھا تھا فلک کا کیسا رنگ
بول رہا ہے کالا ہے بحث کرے مرے سنگ
دودھ کا کر دو دودھ تم پانی کا پانی
پھر جنگل میں کوئی بھی کرے نہ من ما نی
سُن کر چیتے کی باتیں ، غصّے میں آیا
حکم دیا اور چیتے کو ، جیل میں ڈلو ا یا
گدھے سے بولا شیر نے جاؤ تم آزاد
یہی مرا انصاف ہے رکّھو مجھ کو یا د
چیتا بولا شیر سے دل کو کیا سمجھا ؤ ں؟
سچ بھی میں ہی بولوں اور جیل بھی میں ہی جاؤں!
بولا شیر نہیں ہے یہ سچ اور جھوٹ کی بات!
بحث گدھے سے کی تم نے گدھے کی کیا اوقات؟
بحث گدھے سے نہ کرتے نہ پاتے تم جیل
سزا جیل میں کا ٹو اب ختم ہوا یہ کھیل
اس قصّے سے بچّو تم ایک سبق لینا
جس کی جتنی عزّت ہو اُتنی ہی دینا
📖 خلاصہ

یہ دلچسپ اور سبق آموز نظم علیم طاہر کی بہترین اخلاقی و فکری تخلیقات میں سے ایک ہے۔ شاعر نے جانوروں کی کہانی کے ذریعے بچوں کو نہایت سادہ مگر گہرا سبق دیا ہے۔ نظم میں چیتا اور گدھا آسمان کے رنگ پر بحث ک…

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن