اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 141 ❤️ 2
ابّا ابّا سُنو تو ابّا !
گاؤں میں اک میلا آیا
میں نے سُنا ہے اس میلے نے
دنیا بھر کی خوشیاں لایا
چھُک چھُک کرتی ریل وہاں ہے
بندوقوں کا کھیل وہاں ہے
جھولے بجلی سے چلتے ہیں
بچّے رسّی پہ چلتے ہیں
اچھل کود کو سُرکنڈی ہے
نئے کھلونوں کی منڈی ہے
ایک کنواں ہے موت کا گہرا
چاروں جانب اس کے پہرا
اس میں موٹر سائیکل والا
نیچے سے اوپر کو آتا
اوپر سے نیچے کو جاتا
ہاتھ چھوڑ کے خوب چلاتا
اک بچّوں کی دنیا بھی ہے
رستہ بھول بھلیّا بھی ہے
اک آئینہ خانہ بھی ہے
بس ہنستے ہی جانا بھی ہے
میری دلچسپی کا سبب ہے
بولو آپ کو چھٹّی کب ہے؟؟؟
ابّا ابّا سنو تو ابّا!
گاؤں میں اک میلا آیا
میں نے سنا ہے اس میلے نے
دنیا بھر کی خوشیاں لایا
سنڈے کو پکّا جی ابّا
وعدہ ہے وعدہ جی ابّا
📖 خلاصہ

یہ خوبصورت، معصوم اور دلچسپ بچوں کی نظم علیم طاہر کی تخلیقی صلاحیتوں کا عمدہ نمونہ ہے۔ نظم میں ایک بچّے کی خوشی، تجسس اور میلے میں جانے کی بے قراری کو نہایت دلکش انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے میل…

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن