اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
ادبِ اطفال

اک بچّے نے چاند سے بولا

علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 172 ❤️ 1
اک بچّے نے چاند سے بولا چندا ماما سُن
جب آتی ہے رات اندھیری سب گائیں ترے گُن
بدلی میں تُو چھپ جائے تو ناچ دکھائے تارے
جگمگ جگمگ جگمگ جگمگ چاندنی جیسے سارے
تُو بدلی سے جب نکلے تو تارے منہ لٹکائے
تیرے اجیاروں کے آگے شرما کے چھپ جائے
دل تاروں کا تُو نے دُ کھایا کر لے یہ احساس
مانا تاروں سے بھی زیادہ نور ہے تیرے پاس
اپنا سمجھے جو اوروں کو وہی بڑا ہے چاند
تاک رہا ہے سُن کے ابھی تک اور کھڑا ہے چاند
جا جا کر تاروں کو منا لے تیرے اپنے ہیں
ان بیچاروں کے دل میں بھی پیارے سپنے ہیں
تُو نے میرا کہنا مانا جاتا ہے ما ما
میر ا دل بھی اب تیرے گن گاتا ہے ما ما
📖 Summary

یہ نہایت خوبصورت، معصوم اور سبق آموز بچوں کی نظم علیم طاہر کی تخلیقی صلاحیتوں کا عمدہ نمونہ ہے۔ نظم میں ایک بچّہ چاند سے گفتگو کرتے ہوئے محبت، ہمدردی اور دوسروں کے جذبات کا خیال رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔ شاعر نے چاند، تاروں اور رات کے مناظر کو نہایت دلکش انداز میں پیش کیا ہے، جس سے نظم میں تخیّل اور حسن پیدا ہو گیا ہے۔ بچّہ چاند کو سمجھاتا ہے کہ اپنی روشنی اور برتری پر غرور نہ کرے بلکہ تاروں کو بھی اپنا سمجھے، کیونکہ ہر ایک کے دل میں خواب اور احساسات ہوتے ہیں۔ نظم بچوں کو عاجزی، محبت اور دوسروں کی

← Previous Next →
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online