اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 95 ❤️ 0
اڑتے اڑتے جنگل سے اک کوّا آیا
پانی پینے کی خواہش وہ ساتھ ہی لایا
کچّے گھر کے باہر تھا اک مٹکا خالی
لیکن اس کے اندر دیکھا تھوڑا پانی
مٹکے میں جب چونچ کو ڈالا چونچ نہ پہنچی
لگی ہوئی تھی زور کی اس کو پیاس بھی ایسی
اس نے سوچا چونچ میں پانی کیسے آئے
پیاس کی شدّت دیکھو کیسے عقل جگائے
ڈال رہا تھا مٹکے میں وہ اک اک کنکر
اِس تدبیر سے تھوڑا پانی آیا اوپر
جی بھر کے کوّے نے اپنی پیاس بجھائی
کیسے سوچ سمجھ کے من کی منزل پائی
پیارے بچّو سوچ سمجھ کر کام کرو سب
تدبیروں سے ہو جاتا ہے چاہے جو رب
📖 خلاصہ

یہ خوبصورت اور سبق آموز نظم علیم طاہر کی بچوں کے لیے لکھی گئی ایک بہترین اخلاقی تخلیق ہے۔ نظم میں مشہور “پیاسا کوّا” کہانی کو نہایت سادہ، رواں اور دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نے ایک کوّے کی پ…

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن