اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
ادبِ اطفال

تتلی اور بچّہ

علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 210 ❤️ 3
تتلی بولی ننّھے راجہ یوں بھاگو نہ پیچھے
گرِ نہ جاؤ دائیں بائیں دیکھو اوپر نیچے
رنگ برنگے باغ میں میر ے پیچھے پڑ گئے کیوں؟
مجھ کو چُھُونے کی خواہش میں ضد پر اڑ گئے کیوں؟
بولا بچّہ پیاری تتلی سنو نا میری بات
میرے دل میں خواہش جا گی تمہیں لگاؤں ہاتھ
رنگ برنگی پیاری پیاری تم وہ رنگیلی ہو
چُھونے کی خواہش جاگی ہے تم وہ چمکیلی ہو
بولی تتلی اچّھے بچّے دیکھو لطف اٹھاؤ
کچّے رنگ ہیں میرے مجھ کو ہاتھ ذرا نہ لگاؤ
چُھونے کی ضِد چھوڑو اور کرو ِمرا دیدا ر
رنگ برنگی دِکھتی ہوں تو دِکھنے دو نا یا ر
بولا بچّہ تتلی رانی سمجھ مجھے آیا
میری نادانی تھی تم کو چُھُو نے کو للچایا
بس تم کو دیکھوں گا ا پنا جی بہلاؤں گا
اب ہر گز کچّے رنگوں کے پاس نہ آؤں گا
اُڑتے اُڑتے ُگل پر بیٹھی تتلی مسکا ئی
اپنے پروں کو پھیلا کر پھر رنگ نئے دکھلائی
تتلی نے پر پھیلائے تو فضا ہوئی متوالی
چمک اٹھیں بچّے کی آنکھیں بجا دیا پھر تالی
📖 Summary

یہ دلکش، رنگین اور سبق آموز بچوں کی نظم علیم طاہر کی خوبصورت تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین نمونہ ہے۔ نظم میں ایک ننّھے بچّے اور تتلی کے درمیان معصوم گفتگو کو نہایت پیارے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نے باغ، رنگ برنگی تتلی اور بچّے کی تجسّس بھری کیفیت کو اس انداز سے بیان کیا ہے کہ قاری خود کو اس منظر کا حصہ محسوس کرتا ہے۔ تتلی بچّے کو محبت سے سمجھاتی ہے کہ حسن اور رنگوں سے لطف اٹھانا چاہیے مگر ہر چیز کو چھونا ضروری نہیں۔ نظم بچوں کو نرمی، سمجھداری اور قدرتی حسن کی حفاظت کا خوبصورت سبق دیتی ہے۔ سادہ

← Previous Next →
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, please log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online