ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ
بدھ، 20 مئی 2026
👁 119
❤️ 2
آن،بان اور شان تھے پیارے گاندھی جی
بھارت کی پہچان تھے پیارے گاندھی جی
دھوتی، لاٹھی، چشمہ، چپل، تھی پہچان
اک رہبر انسان تھے پیارے گاندھی جی
چپل پہنے میلوں پیدل چلتے تھے
وہ پختہ ارمان تھے پیارے گاندھی جی
ان کا ہر اک کام کرشمہ جیسا تھا
ہم سب پر احسان تھے پیارے گاندھی جی
سارے فرنگی ہار گئے ان کے آگے
دشمن کو نقصان تھے پیارے گاندھی جی
پیار سے ان کو باپو بھی کہتے ہیں سب
نفرت سے انجان تھے پیارے گاندھی جی
وہ چرخے سے سوت کو کاتا کرتے تھے
محنت کی پہچان تھے پیارے گاندھی جی
امن و سکوں کے سچے پکے شیدائی
صبر و عمل کا گیان تھے پیارے گاندھی جی
بھارت کو آزاد کرایا زندہ باد
بھارت کی سنتنان تھے پیارے گاندھی جی
ستہ گرہ ہو، مون برت، یا آندولن
ہمت میں بلوان تھے پیارے گاندھی جی
ہر مذہب سے الفت ان کا شیوہ تھا
انساں کی پہچان تھے، پیارے گاندھی جی
سب کو جہالت سے دلوائی آزادی
علم کی اعلیٰ شان تھے پیارے گاندھی جی
ہندو ، مسلم اتحاد کے حامی تھے
یکجہتی کی جان تھے، پیارے گاندھی جی
علم کے اک ہتھیار سے جیتا جنگوں کو
سمجھو تو آسان تھے، پیارے گاندھی جی
اچھی اسکیموں کے پرچم لہرائے
طاہر عالیشان تھے ، پیارے گاندھی جی
📖 خلاصہ
یہ خوبصورت قومی اور تعلیمی نظم علیم طاہر کی ایک بہترین تخلیق ہے جس میں مہاتما گاندھی کی شخصیت، جدوجہد اور خدمات کو نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے گاندھی جی کی سادگی، عدم تشدد،…
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Gandhi Ji Poem Urdu
#مہاتما گاندھی
#Urdu Nazm
#National Urdu Poetry
#بچوں کی نظم
#Urdu Adab
#Indian Freedom Poetry
#Gandhi Poetry Urdu
#Educational Urdu Poem
#Urdu Literature
#Unity Poetry Urdu
#Peace Poetry Urdu
#Mahatma Gandhi Biography Poem
#Patriotism Urdu Poetry
#Hindi U
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
__________
سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر
---
فہرستِ مضامین:
1. پیش لفظ
2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت)
3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!