اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 177 ❤️ 3
تتلی بولی ننّھے راجہ یوں بھاگو نہ پیچھے
گرِ نہ جاؤ دائیں بائیں دیکھو اوپر نیچے
رنگ برنگے باغ میں میر ے پیچھے پڑ گئے کیوں؟
مجھ کو چُھُونے کی خواہش میں ضد پر اڑ گئے کیوں؟
بولا بچّہ پیاری تتلی سنو نا میری بات
میرے دل میں خواہش جا گی تمہیں لگاؤں ہاتھ
رنگ برنگی پیاری پیاری تم وہ رنگیلی ہو
چُھونے کی خواہش جاگی ہے تم وہ چمکیلی ہو
بولی تتلی اچّھے بچّے دیکھو لطف اٹھاؤ
کچّے رنگ ہیں میرے مجھ کو ہاتھ ذرا نہ لگاؤ
چُھونے کی ضِد چھوڑو اور کرو ِمرا دیدا ر
رنگ برنگی دِکھتی ہوں تو دِکھنے دو نا یا ر
بولا بچّہ تتلی رانی سمجھ مجھے آیا
میری نادانی تھی تم کو چُھُو نے کو للچایا
بس تم کو دیکھوں گا ا پنا جی بہلاؤں گا
اب ہر گز کچّے رنگوں کے پاس نہ آؤں گا
اُڑتے اُڑتے ُگل پر بیٹھی تتلی مسکا ئی
اپنے پروں کو پھیلا کر پھر رنگ نئے دکھلائی
تتلی نے پر پھیلائے تو فضا ہوئی متوالی
چمک اٹھیں بچّے کی آنکھیں بجا دیا پھر تالی
📖 خلاصہ

یہ دلکش، رنگین اور سبق آموز بچوں کی نظم علیم طاہر کی خوبصورت تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین نمونہ ہے۔ نظم میں ایک ننّھے بچّے اور تتلی کے درمیان معصوم گفتگو کو نہایت پیارے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نے …

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن