ادبِ اطفال
پیارےگاندھی جی
علیم طاہرؔ
بدھ، 20 مئی 2026
👁 151
❤️ 2
آن،بان اور شان تھے پیارے گاندھی جی
بھارت کی پہچان تھے پیارے گاندھی جی
دھوتی، لاٹھی، چشمہ، چپل، تھی پہچان
اک رہبر انسان تھے پیارے گاندھی جی
چپل پہنے میلوں پیدل چلتے تھے
وہ پختہ ارمان تھے پیارے گاندھی جی
ان کا ہر اک کام کرشمہ جیسا تھا
ہم سب پر احسان تھے پیارے گاندھی جی
سارے فرنگی ہار گئے ان کے آگے
دشمن کو نقصان تھے پیارے گاندھی جی
پیار سے ان کو باپو بھی کہتے ہیں سب
نفرت سے انجان تھے پیارے گاندھی جی
وہ چرخے سے سوت کو کاتا کرتے تھے
محنت کی پہچان تھے پیارے گاندھی جی
امن و سکوں کے سچے پکے شیدائی
صبر و عمل کا گیان تھے پیارے گاندھی جی
بھارت کو آزاد کرایا زندہ باد
بھارت کی سنتنان تھے پیارے گاندھی جی
ستہ گرہ ہو، مون برت، یا آندولن
ہمت میں بلوان تھے پیارے گاندھی جی
ہر مذہب سے الفت ان کا شیوہ تھا
انساں کی پہچان تھے، پیارے گاندھی جی
سب کو جہالت سے دلوائی آزادی
علم کی اعلیٰ شان تھے پیارے گاندھی جی
ہندو ، مسلم اتحاد کے حامی تھے
یکجہتی کی جان تھے، پیارے گاندھی جی
علم کے اک ہتھیار سے جیتا جنگوں کو
سمجھو تو آسان تھے، پیارے گاندھی جی
اچھی اسکیموں کے پرچم لہرائے
طاہر عالیشان تھے ، پیارے گاندھی جی
📖 Summary
یہ خوبصورت قومی اور تعلیمی نظم علیم طاہر کی ایک بہترین تخلیق ہے جس میں مہاتما گاندھی کی شخصیت، جدوجہد اور خدمات کو نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے گاندھی جی کی سادگی، عدم تشدد، صبر، محنت اور قومی یکجہتی کے پیغام کو آسان اور مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ نظم میں ان کی دھوتی، لاٹھی، چشمہ اور چرخے جیسی علامتوں کے ذریعے ان کی سادہ زندگی کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ساتھ ہی آزادیِ ہند، ہندو مسلم اتحاد، تعلیم کی اہمیت اور امن و محبت کے اصولوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ نظم بچوں اور نوج
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Gandhi Ji Poem Urdu
#مہاتما گاندھی
#Urdu Nazm
#National Urdu Poetry
#بچوں کی نظم
#Urdu Adab
#Indian Freedom Poetry
#Gandhi Poetry Urdu
#Educational Urdu Poem
#Urdu Literature
#Unity Poetry Urdu
#Peace Poetry Urdu
#Mahatma Gandhi Biography Poem
#Patriotism Urdu Poetry
#Hindi U
More by علیم طاہرؔ
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے کیسے...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک —...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. افسانچے کی ابتدا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...




No comments yet — be the first!