اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ بدھ، 20 مئی 2026
👁 167 ❤️ 2
روز سورج سے ہوتا جنم دھوپ کا
ہے خُدا کے کرم سے کرم دھوپ کا
دھوپ بهی جلتی رہتی ہے غم میں سدا
دُھوپ میں جلتا رہتا ہے غم دُھوپ کا
دھوپ سردی میں ملتی رہے تو مزا
لطف گرمی میں ملتا ہے کم دھوپ کا
بھاگ جائے گی ظلمت بھی تب رات کی
جب بھی بکھرے گا دھرتی پہ دم دھوپ کا
اپنی اسکول پھر جلد کل جائیں گے
صبح دیکھیں گے چہرہ جو ہم دھوپ کا
دھوپ رکھے ہیں سب کا بھرم دوستو
اور رکھا ہے سب نے بھرم دھوپ کا
اس میں ملتا نہیں ہے تعصب کبھی
صرف انسانیت ہے علم دھوپ کا
دل لگی کتنی گہری ہے جگ سے اسے
جیسے طاہر یہ جگ ہے حشم دھوپ کا
📖 خلاصہ

یہ خوبصورت اور فکری نظم علیم طاہر کی ایک دلکش تخلیق ہے جس میں “دھوپ” کو زندگی، امید، انسانیت اور روشنی کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ شاعر نے دھوپ کے مختلف پہلوؤں کو نہایت سادہ مگر معنی خیز انداز …

← پچھلا اگلا →
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر --- فہرستِ مضامین: 1. پیش لفظ 2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت) 3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن