ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ
بدھ، 20 مئی 2026
👁 114
❤️ 1
صبح ہوئی اور گھونسلے سے نکلی چڑیا
اڑتے اڑتے دور جنگل پہنچی چڑیا
کھانے پینے میں گزرا دن سارا اس کا
آ ہی گیا بن کر دشمن اندھیارا اس کا
اس نے سوچا اب میں کیسےگھر جاؤں گی
اندھیارے میں کہاں کہاں پر ٹکراؤ ں گی
جب وہ چڑیا بہت دکھی تھی دیکھااس کو
اک جگنو نے ہمدردی سے پوچھا اس کو
بی چڑیا غمگین ہو اتنی کیوں تم بولو ؟
کیا ہے غم کا راز ذرا یہ مجھ پر کھولو
بولی چڑیا " بھائی کتنا اندھیارا ہے "
"گھر جاؤں گی کیسے اس کا دکھ سارا ہے"
جگنو بولا "بی چڑیا بس بات ہے اتنی"
" میں رستہ دکھلاؤں گا یہ رات ہے جتنی"
جگنو کہہ کر اڑا ہی تھا کہ ہوئی روشنی
پیچھے پیچھے اڑی تھی چڑیا ملی روشنی
آہی گیا پھر اڑتے اڑتے گھر چڑیا کا
ختم ہوا تھا دل میں جو تھا ڈر چڑیا کا
بولی چڑیا ، " جگنو بھائی ! تم اچھے ہو"
نیک بھی ہو ہمدرد بھی ہو اور اک سچے ہو
جو اچھے رہتے ہیں وہ آتے ہیں کام
اچھائی کا رب سے پاتے ہیں انعام
ہنس کر اڑتے اڑتے نکلا آگے جگنو
" ننھا نور فرشتہ " جیسا لاگے جگنو
📖 خلاصہ
یہ خوبصورت، سبق آموز اور دل کو چھو لینے والی نظم علیم طاہر کی بچوں کے لیے لکھی گئی ایک بہترین تخلیق ہے۔ نظم میں ایک چڑیا کی پریشانی، اندھیرے کا خوف اور پھر جگنو کی مدد کو نہایت پیارے انداز میں بیان کی…
#پس منظر: یہ خوبصورت
#سبق آموز اور دل کو چھو لینے والی نظم علیم طاہر کی بچوں کے لیے لکھی گئی ایک بہترین تخلیق ہے۔ نظم میں ایک چڑیا کی پریشانی
#اندھیرے کا خوف اور پھر جگنو کی مدد کو نہایت پیارے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ شاعر نے چڑیا اور جگنو کے کرداروں کے ذریعے ہمدردی
#نیکی اور دوسروں کی مدد کرنے کا
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
__________
سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر
---
فہرستِ مضامین:
1. پیش لفظ
2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت)
3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!