ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ
بدھ، 20 مئی 2026
👁 272
❤️ 1
میرا پیارا پیارا گاؤں
جنت کا نظارا گاؤں
جب بھی گھر سےنکلوں میں
کیا کیا منظر دیکھوں میں
چاروں جانب ٹیلے ہیں
سب منظر رنگیلے ہیں
صبح نکلتا وہ سورج
کھلا ہوا ہے ہر پنکج
پگڈنڈی ہے کھیتوں میں
سوندھی خوشبورستوں میں
برگد کے نیچے ٹھہرو
پنگھٹ کا منظر دیکھو
فلک فلک اڑتے پنچھی
دھرتی پر باجے بنسی
جھرنوں سے گرتا پانی
ندیا بھی ہے مستانی
جھیل کی اپنی دنیا ہے
منظر منظر سپنا ہے
پیڑوں کے گہرے سائے
گرمی میں ٹھہرے ساۓ
جب چھاۓ کالے بادل
فلک سے برسے ٹھنڈا جل
جب ہو سردی کا موسم
تب ہو خوابیدہ عالم
لہکے ، مہکے ہریالی
مرے گاؤں میں خوشحالی
میرا پیارا پیارا گاؤں
جنت کا نظارا گاؤں
📖 خلاصہ
یہ خوبصورت اور منظر نگاری سے بھرپور نظم علیم طاہر کی دیہی زندگی، فطرت اور گاؤں کی سادگی سے محبت کا حسین اظہار ہے۔ شاعر نے گاؤں کے قدرتی مناظر، کھیتوں، پگڈنڈیوں، برگد کے درخت، جھیل، جھرنوں اور پرندوں ک…
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#گاؤں پر نظم
#Village Poetry Urdu
#Urdu Nazm
#Nature Poetry Urdu
#بچوں کی شاعری
#Urdu Adab
#Rural Life Poetry
#Beautiful Village Poem
#Urdu Literature
#Greenery Poetry Urdu
#بچوں کی نظم
#Countryside Poetry
#Urdu Nature Poetry
#Educational Urdu Poem
#Scenic Urdu Nazm
#Village B
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
__________
سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر
---
فہرستِ مضامین:
1. پیش لفظ
2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت)
3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!