ادبِ اطفال
علیم طاہرؔ
بدھ، 20 مئی 2026
👁 119
❤️ 1
دیکھو جھاڑو والا آیا
اچھی اچھی جھاڑو لایا
لمبی ،چھوٹی،موٹی، پتلی
کتنی جھاڑو ،اچھی، اچھی
گلی گلی آواز لگا کر
پھرتا ہے سائیکل پر آ کر
رک رک کر آگے بڑھ جا ۓ
گردن پر جھاڑو لٹکاۓ
کوئی بلاۓ تو رک جائے
رک کر ہر جھاڑو دکھلاۓ
لمبی، پتلے ریشے والی
یہ ہے فرش پہ دینے والی
آنگن والی موٹی جھاڑو
لے لو اچھی چھوٹی جھاڑو
خوبی جھاڑو کی گنواۓ
دل جیتے اور قیمت پاۓ
📖 خلاصہ
یہ سادہ، دلچسپ اور روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتی ہوئی نظم علیم طاہر کی بچوں کے لیے لکھی گئی ایک خوبصورت تخلیق ہے۔ شاعر نے جھاڑو بیچنے والے شخص کی محنت، اندازِ گفتگو اور گلیوں میں گھوم کر روزگار کمانے کے …
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#بچوں کی نظم
#Urdu Children Poetry
#جھاڑو والا نظم
#Educational Urdu Poem
#Kids Urdu Nazm
#اردو شاعری
#Urdu Adab
#Daily Life Poetry Urdu
#Moral Poetry for Kids
#Urdu Literature
#Hard Work Poetry Urdu
#Simple Urdu Nazm
#بچوں کی شاعری
#Urdu Learning Poetry
#Street Vendor Poetry
علیم طاہرؔ کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
__________
سپر اسٹار سے سیاسی رہنما تک...
مصنف: علیم طاہر
---
فہرستِ مضامین:
1. پیش لفظ
2. افسانچہ کیا ہے؟ (تعریف و اہمیت)
3. ا...
"عورت کچے کان کی" معروف ادیب علیم طاہرؔ کی ایک فکر انگیز تحریر ہے جو معاشرے میں عورت کے کر...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!