اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نعت
ا
انیس عاصی پیر، 18 مئی 2026
👁 7 ❤️ 1
مدت سے مرے دل میں ہے ارمان یا نبی
اک روز بنو آپ کا مہمان یا نبی
لب پر درود پاک کے نغمے لئے ہوئے
مشتاق ہو میں دید کا ہر آن یا نبی
بارش کرم کی کیجئے ادنیٰ غلام پر
دونوں جہاں کے آپ ہیں سلطان یا نبی
بیٹے حسن حسین ہیں بتلاتا ہے ہمیں
حیدر ہیں جان آپ کی قرآن یا نبی
جس کو رسولِ پاک نے اپنا جگر کہا
اس ذاتِ سیدہ پہ ہوں قربان یا نبی
صدقے حسن حسین علی فاطمہ کے ہیں
بو طالبی ہیں جتنے مسلمان یا نبی
مخلوق جتنی رب نے بنائی ہے اب تلک
سب کو ملا ہے آپ کا فیضان یا نبی
دنیا میں قبر حشر میں جنت میں بھی رہے
فضلِ خدا انیٓس کی پہچان یا نبی
← پچھلا اگلا →

✍️ انصاری انیس احمد محمد حسین — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

انیس عاصی ایک باصلاحیت نوجوان شاعر ہیں جنہوں نے سن 2022 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا۔ آپ کا تعلق علمی و ادبی شہر Malegaon سے ہے، جہاں 9 جولائی 1992 کو آپ کی پیدائش ہوئی۔ ابتدائی ہی دنوں سے ادب، زبان اور دینی ماحول سے گہرا شغف رہا، جس نے آپ کی شخصیت اور فکر کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شاعری کے میدان میں آپ کی رہنمائی معروف استادِ محترم منتظم عاصی صاحب نے فرمائی، جن کی سرپرستی میں آپ نے سخن ک …

نعت کیا ہے؟

نعت حضور نبی کریم ﷺ کی مدح و ثنا میں لکھی جانے والی شاعری ہے جو اردو ادب کی ایک بیش قیمت روایت ہے۔

انیس عاصی کی مزید
کس کو پتا حجاب و حقیقت بتول کی عکسِ جمالِ مصطفے سیرت بتول کی میدانِ حشر کوثر و جنت میں عدل پر ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن