اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
منقبت
ا
انیس عاصی پیر، 18 مئی 2026
👁 10 ❤️ 0
کس کو پتا حجاب و حقیقت بتول کی
عکسِ جمالِ مصطفے سیرت بتول کی
میدانِ حشر کوثر و جنت میں عدل پر
دیکھیں گے منکرین امامت بتول کی
منصب یہ غوث و خواجہ قلندر قطب ولی
صدقہ ہے پنجتن کا عنایت بتول کی
اوصاف ہیں بیان کلامِ مجید میں
محبوبِ کبریا کرے مدحت بتول کی
ٹکڑا ہے دل کا جان ہے آنکھوں کی ہے ضیاء
اس طرح سے بتائے حقیقت بتول کی
معزور لوٹ کر گئی دہلیز سے قضا
اللہ جانے پردہ طہارت بتول کی
احسان ہے یہ تجھ پہ ترے والدین کا
گھٹی میں ہے پلا دیا الفت بتول کی
غم دل میں ہے حسین کا الفت مرے انیس
ہوگی نصیب ماں کو شفاعت بتول کی
← پچھلا اگلا →

✍️ انصاری انیس احمد محمد حسین — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

انیس عاصی ایک باصلاحیت نوجوان شاعر ہیں جنہوں نے سن 2022 سے باقاعدہ شاعری کا آغاز کیا۔ آپ کا تعلق علمی و ادبی شہر Malegaon سے ہے، جہاں 9 جولائی 1992 کو آپ کی پیدائش ہوئی۔ ابتدائی ہی دنوں سے ادب، زبان اور دینی ماحول سے گہرا شغف رہا، جس نے آپ کی شخصیت اور فکر کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔
شاعری کے میدان میں آپ کی رہنمائی معروف استادِ محترم منتظم عاصی صاحب نے فرمائی، جن کی سرپرستی میں آپ نے سخن ک …

انیس عاصی کی مزید
مدت سے مرے دل میں ہے ارمان یا نبی اک روز بنو آپ کا مہمان یا نبی لب پر درود پاک کے نغمے لئے ہوئے...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن