غزل
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 56
❤️ 2
اب یقیں کر کہ،جان تیرے ہیں
دل میں سارے گمان تیرے ہیں
تو نے ہلکے سے مسکرا کر جو
دیکھا_ پل بھر میں جان تیرے ہیں
کوئی منزل ملے، ملے نہ ملے
ہمسفر ، ہم زبان تیرے ہیں
نیند بستر پہ کسمساتی ہے
اور سپنے مہان تیرے ہیں
چاندنی بھی تری گواہی دے
سب ستارے نشان تیرے ہیں
بارشوں نے بھی اعتراف کیا
قطرہ قطرہ نشان تیرے ہیں
تیرے لہجے کی نرم بارش میں
میرے سارے بیان تیرے ہیں
دھوپ بھی تیرے لمس جیسی ہے
گرم بوسے مہان تیرے ہیں
زندگی کے یہ موڑ ، یہ رخنے
سب کے سب امتحان تیرے ہیں
حکم ملتے ہی چائے لائیں گے
پاندانوں میں، پان تیرے ہیں
بات کرتی ہیں تیری آنکھیں بھی
جھلملا تے بیان تیرے ہیں
غور سے دیکھ میری آنکھوں میں
اس میں سارے مکان تیرے ہیں
لوٹ آیا انہیں ہواؤں میں
جس پہ سارے نشان تیرے ہیں
تیری مرضی دھمال کر جتنا
کھیت تیرے ہیں ،دھان تیرے ہیں
وقت طاہر تمام رنگوں میں
سارے لمحے جوان تیرے ہیں
📖 خلاصہ
یہ محبت، وارفتگی اور دلکش احساسات سے بھرپور غزل علیم طاہر کی رومانوی شاعری کا خوبصورت نمونہ ہے۔ شاعر نے محبوب کی موجودگی، اس کی مسکراہٹ، لہجے، آنکھوں اور یادوں کو اس انداز سے بیان کیا ہے کہ پوری کائنا…
#جان عشق
#رنگ
#دھمال
#پاندان
#چائے
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Urdu Ghazal
#Romantic Urdu Poetry
#Love Poetry Urdu
#Emotional Urdu Shayari
#اردو غزل
#Deep Urdu Poetry
#Romantic Shayari
#Urdu Adab
#Heart Touching Poetry
#Nature Poetry Urdu
#Modern Urdu Ghazal
#Urdu Literature
#Ishq Poetry Urdu
#Beautifu
✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد
دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس
مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر
کردار:
بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ)
سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ
تحریر (رائٹر) : علیم طاہر
کردار:
رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!