غزل
علیم طاہر
اتوار، 17 مئی 2026
👁 19
❤️ 2
رات ہر رات رتجگا کیوں ہے؟
قافلہ یاد کا رکا کیوں ہے؟
اتنا زیادہ بھی سوچتا کیوں ہے؟
غم ترے جسم پہ سجا کیوں ہے؟
میری تنہائی پوچھتی ہے مجھے
یہ جدائی کا سلسلہ کیوں ہے؟
کوئی منزل نہیں ہے دور تلک
پھر یہ پیروں میں راستہ کیوں ہے؟
کیوں تبسم نہیں ہے چہرے پر
سوچ در سوچ آئینہ کیوں ہے؟
تم اکیلا جو چھوڑ جاتے ہو
پھر یہ سناٹا بولتا کیوں ہے؟
یہ کلینڈر جو پھڑ پھڑاتا ہے
ایسا بے چین یہ ہوا کیوں ہے ؟
صبح تک روز روز غم تیرا
میرے بستر پہ جاگتا کیوں ہے؟
چل پڑا وقت ساتھ طاہر کے
لمحہ لمحہ یہ جھومتا کیوں ہے؟
📖 خلاصہ
یہ غزل علیم طاہر کی حساس طبیعت، داخلی کرب اور فکری گہرائی کا خوبصورت اظہار ہے۔ شاعر نے رات، تنہائی، یاد، جدائی اور وقت جیسے موضوعات کو سوالیہ انداز میں پیش کر کے غزل میں ایک خاص تاثیر پیدا کی ہے۔ ہر ش…
#محاکاتی غزل
#وقت کا چل پڑنا
#رتجگا
#کلینڈر
#بے چین
#Aleem Tahir
#علیم طاہر
#Urdu Ghazal
#Emotional Urdu Poetry
#Sad Urdu Shayari
#Love Poetry Urdu
#اردو غزل
#Deep Urdu Poetry
#Tanhai Poetry Urdu
#Hajr Poetry Urdu
#Urdu Adab
#Heart Touching Poetry
#Modern Urdu Ghazal
#Urdu Literature
#Night Poetry Ur
✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں
علیم طاہر _شاعر و ادیب
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
علیم طاہر کی مزید
نہ خود کا میں ہوں نہ کچھ اور میرے بس میں ہے
جہاں میں جو بھی ہے سب تیری دسترس میں ہے
مرے وجود سے ...
لوبانوں سی خوشبو جیسی مہکے تیری یاد
دھڑکندھڑکن سلگ رہا ہے مدھم سااحساس
مجھ کو تیرے سنگ چ...
ڈراما نگار: علیم طاہر
کردار:
بابا جان (ریٹائرڈ ریلوے گارڈ، 75 سالہ)
سلمان (بابا جان کا پوتا، 20...
اسٹیج ڈرامہ: آخری سکہ
تحریر (رائٹر) : علیم طاہر
کردار:
رفیق – مرکزی کردار، عام سا نوجوان جس کے د...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!